عام انتخابات 8فروری کیلئے صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری

جمعرات 18 جنوری 2024 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) عام انتخابات 8 فروری 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں رجسٹرڈ ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔این اے 190 جیکب آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 578 ہے جبکہ 434 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔ این اے 191 جیکب آباد کم کشمور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 729 اور حلقے میں 401 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

این اے 192 کشمور کم شکارپور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 907 ہے جبکہ 142 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔این اے 193 شکارپور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 342جبکہ 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 194 لاڑکانہ ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 208 ہے اور 377 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 195 لاڑکانہ ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27ہزار 621، جبکہ 358 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 740 اور 303 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 197 قمبر شہداد کوٹ ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 718 اور 295 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 200 سکھر ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 359پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 201 سکھر ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 76ہزار 504ووٹرزجبکہ292پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 202 خیرپور ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 263 اور 305 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 203 خیرپور ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 30ہے، جبکہ 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ این اے 204 خیرپور تھری میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 476 اور 326 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 205 نوشہر و فیروز ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 319 ہے جبکہ 359 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 206 نوشہر و فیروز ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 846 ہے جبکہ اس حلقے میں 352 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 207 شہید بے نظیر آباد ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 37 ہے اور 345 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 208 شہید بے نظیر آباد ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 942 ہے اور 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 209 سانگھڑ ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 638 ہے جبکہ 442 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 210 سانگھڑ ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 8 سو 65 ہے اور 462 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔این اے 211 میرپور خاص ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 59 ہے جبکہ 326 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 212 میرپور خاص ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 341 ہے جبکہ اس حلقے میں 330 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 213 عمر کوٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 89 ہزار 350 ہے جبکہ اس حلقے میں 490 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 214 تھرپارکر ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 482 ہے اور 383 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 215 تھرپارکر ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 109 ہے اور 402 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 216 مٹیاری میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 629 ہے جبکہ 378 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 218 حیدرآباد ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 667 ہے اور 238 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 219 حیدرآباد ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 448 جبکہ 293 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 220 حیدرآباد تھری میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 32 ہے اور اس حلقے میں 347 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 221 ٹنڈو محمد خان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 400 ہے جبکہ 300 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 222 بدین ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار 595 ہے اور 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 223 بدین ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار 581 ہے جبکہ 355 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 224 سجاول میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 328 ہے جبکہ 386 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 225 ٹھٹھہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 386 ہے اور 425 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

این اے 226 جامشورو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ77ہزار 62 ہے جبکہ 452 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ این اے 227 دادو ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 411 ہے جبکہ 333 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔این اے 228 دادو ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 61 ہے جبکہ 337 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔