باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے،بلاول بھٹوزر داری
اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف اورعام آدمی کو ریلیف دیں گے،سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں ،پی پی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، جلسے سے خطاب
ہفتہ 20 جنوری 2024 20:39
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے میں نے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہم 10 نکات کی مدد سے معاشی مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہم امیر آدمی کو تکلیف اور عام آدمی کو آرام پہنچائیں گے، میں ملک کی اتنی خدمت کرنا چاہتا ہوں جتنی بیٹا ماں کی خدمت کرتاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو ان کے مالکانہ حقوق دیں گے، میں غریب عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، میں غریب آدمی کو بلا سود قرضے دلاں گا تاکہ وہ کاروبار کرسکے۔سابق وزیر نے بتایا کہ دیگر سیاسی جماعتیں صرف اشر افیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، اب شوبازی سے کام نہیں چلے گا، ماننا پڑے گا کہ ملک بھر میں مسائل ہیں لیکن اگر جدو جہد کریں تو ان مسائل کا حل مل کر نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، دیگر تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ تیر ایک ہی نشان ہے جو شیر کا راستہ روک سکتا ہے، جس سے شیر کا شکار کیا جاسکتا ہے، یہ تیر وہ ایک ہی نشان ہے جو سازش کو ناکام کروا سکتا ہے، یہ اس ملک کا نشان ہے۔مزید اہم خبریں
-
یمن میں پائیدار امن کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اصرار
-
قدرت اور جنگلی حیات کو سمگلنگ سے خطرہ لاحق، یو این او ڈی سی
-
لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں
-
غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت تحقیقات کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت قرار دے دیا
-
یہ واضح کردوں جو بھی ہوگا آئین قانون کے مطابق ہوگا، کسی سے کوئی ڈیل نہیں کریں گے
-
حکومت کا بجٹ میں درآمد کنندگان کے لیے سپلائی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1 سے 4 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
کویت میں بین الاقوامی ڈونر کانفرنس میں غزہ کے لیے 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد کا وعدہ
-
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کو ٹھیکے پردینے کی تجویزپیش کردی
-
بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط
-
ہم قومی اسمبلی کے فلور پر حمودالرحمان کمیشن‘ سانحہ اوجڑی کیمپ ، ایبٹ آباد کمیشن اورآرمی پبلک سکول کمیشن کی تحقیقات کی رپورٹس منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں. عمر ایوب خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.