
بلوچستان کاکوئی وارث نہیں ،جماعت اسلامی عوام کی ہر پلیٹ فارم پر نمائندگی کرکے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیگی ،مولانا عبدالحق ہاشمی
ہفتہ 20 جنوری 2024 21:35
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے شہری مسائل کا حل چاہتے ہیں بلوچستان کے تمام اضلاع کو ترقی دیں گے ہر حکومت میں ہر ممبراسمبلی کو ہر سال کروڑوں فنڈزملے ہیں مگر عوام پریشان مسائل کاشکارجبکہ حکمران عوامی فنڈزے مالامال ہوئے ہیں ووٹرزاپنے سابقہ امیدواروں سے سوال کریںکہ آپ نے پچھلی حکومت کے عوامی فنڈزکے 11روپے کہاں خرچ کیے۔
بلوچستان میں عوام کے علاج کیلئے کوئی بڑامعیاری ہسپتال نہیں جس کی وجہ عوا م علاج کیلئے بیرون صوبہ وبیرون ملک جانے پر مجبورہیں پوراصوبہ تعلیم وصحت کے مسائل کا شکار ہیں منتخب نمائندے اگر عوام دوست ،ایماندار اورمخلص ہوتے توآج ہم اتنے مسائل ومشکلات کا شکار نہ ہوتے ۔ان سب ناکامیوں نااہلیوں وبدعنوانیوں کے باجود یہ پارٹیاں عوام سے ووٹ مانگنے آتے ہیں عوام الناس ووٹ کی طاقت سے ان نااہل سابقہ امیدواروں پارٹیوں سے بدلہ لیں جماعت اسلامی مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہے ۔ جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے عوام سے ووٹ لیکر مسائل حل کریں گے ۔انتخابات کی شفافیت ،سب کو قانونی طریقے سے حصہ لینے ،زبردستی جیتوانے ،مسلط کرنے سے گریز کی صورت میں مسائل حل ہونے اور جمہوریت کی راہ ہموار ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔جماعت اسلامی نے انتخابات میں عوامی مسائل حل کرنے ،فنڈزکرپشن وکمیشن مافیازسے رکھوانے کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔دھاندلی زدہ الیکشن سے عوام کا الیکشن سیاست وحکومت پر سے اعتماد ختم ہورہاہے ۔دیانت داری ہی ایمانداری واخلاص ہی ملک کی ترقی وخوشحالی کا ذریعہ ہے ۔عوام الناس جماعت اسلامی کی کارکردگی ،ذمہ داران وارکان کی اخلاص نیک نیتی اورانقلابی منشور کو دیکھتے ہوئے الیکشن میں اعتماد کریں ۔انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے عوام کا انتخابات پرسے اعتماد اُٹھتاجارہا ہے ۔دھاندلی ،اداروں کی مداخلت ،لاڈلے سپر لاڈلے مسلط کرنے کی وجہ سے عوام ووٹ استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے ۔حکومت واداروں اور پارٹیوں کی طرف سے بھی دھاندلی ہرصورت روکھنی چاہیے بصورت دیگر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ۔جماعت اسلامی نے عوامی مسائل حل کرنے دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی انقلابی لیڈرزکو صوبہ بھر میں انتخابات کیلئے نامزدکیے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی جیتے گی توبلوچستان خوشحال ،لاپتہ افراد بازیاب،بدعنوانی بدامنی کا خاتمہ اور سلگتے مسائل حل ہوں گے طاقت کے زور پر زبردستی عوام کو زیر کرنا ،زبان بندی،پرامن جمہوری احتجاج کا حق نہ دینے سے اہل بلوچستان کا بہت نقصان ہوا مسائل کے ذمہ دار بدعنوان ،زبردستی مسلط قوتیں ،مقتدر قوتوں کے لاڈلے ہیں۔عوام سے مسترد ہونے والے سیاسی مداری الیکشن آتے ہی سرگرم ہوئے اداروں کی جانب سے پھر لاڈلوں سپرلاڈلوں کے بجائے حقیقی عوامی نمائندوں کومنصفانہ طریقے سے الیکشن کے ذریعے جیتنے کا موقع دیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.