ق*انتخابات ہی بحرانوں کے خاتمہ اور سیاسی استحکام کا پائیدار ذریعہ ہی:لیاقت بلوچ

ں* بجلی، گیس بحران اور یوٹیلٹی بلوں میں ہولناک اضافہ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہے

پیر 22 جنوری 2024 18:20

ا*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، این اے 123، 128 سے امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاست کی بربادی اور ملک و مِلت پر انتقامی سیاست، دھڑے بازی، زہریلی پولرائزیشن، کرپشن اور مفادپرستی کے ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ کے پراجیکٹس پی پی پی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی ہیں۔

اقتدار کے حصول کے لیے نوراکشتی اور لاڈلوں کو نئے طریقہ واردات کیساتھ لانچ کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے لیکن اب انشاء للہ ووٹرز باشعور اور بیدار ہوچکے ہیں، ملک و مِلت کی تباہی کے ذمہ دار اِن نام نہاد پارٹیوں کو کبھی آگے آنے نہیں دیں گے۔ اب انشاء اللہ پاکستانی عوام کا ووٹ سُودی نظام کے محافظوں، کرپشن، نااہلی، بیڈگورننس کے ذمہ داروں کے حق میں نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

جماعتِ اسلامی ووترز کے لیے بہترین چوائس ہے۔ ترازو نشان قومی امن، استحکام، خوشحالی اور آئین و قانون کی حکمرانی کا نشان ہے۔لیاقت بلوچ نے خواتین، یوتھ، علماء کے اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 08 فروری انتخابات سے فرار کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا لیکن آئین، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور جمہور کے حقِ انتخاب کی موجودگی نے انتخابات سے فرار کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا۔

انتخابات ہی بحرانوں کے خاتمہ اور سیاسی استحکام کا پائیدار ذریعہ ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا انحصار سیاسی قیادت اور سیاسی جماعتوں کے جمہوری رویے سے ممکن ہے۔ الزامات، پگڑی اچھالنے اور انتقامی سیاست کی روِش فیلڈ کو خراب کرتی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی، گیس بحران اور یوٹیلٹی بلوں میں ہولناک اضافہ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ مہنگائی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

مہنگی بجلی کے ملک و عوام دشمن معاہدوں کی ذمہ دار حکمران جماعتیں ہیں۔ عوام کے لیے تعلیم، علاج، تھانہ کچہری، روزگار کا حصول عذاب بنادیا گیا ہے۔ عوام نااہل اور سیاست پرناجائز قابض جماعتوں کو مسترد کردیں گے۔یاقت بلوچ نے انجینئر اخلاق احمد کی رہائش گاہ پر ماہرین، معززین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط گھمبیر بحرانوں سے نکلنے کیلیے وژن، اہلیت، امانت و دیانت کی حامل اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنے اور جدوجہد کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔

جماعتِ اسلامی کی شکل میں ملک و قوم کو ایسی قیادت میسر ہے۔ جماعتِ اسلامی نے اسلامی، جمہوری، عوامی خدمات کا محاذ اور اتحاد و یکجہتی کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ جماعتِ اسلامی ہی ہمہ گیر منظم قوت کے ساتھ انشاء اللہ پاکستان کو اسلامی خوشحال ملک بنائے گی۔