
8 فروری کے بعد ن لیگ حکومت ملک اور قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی سمیت معاشی بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی،پارٹی امیدواران
منگل 30 جنوری 2024 22:07
(جاری ہے)
جمال شاہ کاکڑ اور نصیر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں 10 روز رہ گئے ہیں مسلم لیگ (ن) اپنی انتخابی مہم تواتر کے ساتھ چلارہی ہے پارٹی نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی ہے پارٹی قیادت نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین کے مد مقابل امیدوار میدان میں نہیں اتاریں گے اور آج ہم پارٹی سربراہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 قلعہ عبداللہ پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیںاور آج سے پارٹی کے تمام کارکن این اے 266 پر پشتونخوا میپ کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ملکر کام کرینگے اور انتخابی مہم چلائیں گے کیونکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور حلقہ این اے 266 سے سیاسی کارکنوں کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 263 پر پشتون خوا میپ کو پیش کش کی تھی کہ اپنے امیدوار کو دستبردار کرائیں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر بنتے ہیں اور ان ہم خیالوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی حیثیت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے برابر نہیں وہ مناظرے کا چیلنج نہ کریںپیپلز پارٹی کو پارٹی کی لیڈ ہضم نہیں ہورہی ان کا کہنا تھا کہ چمن میں مسلم لیگ نون پشتونخوا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور قلعہ عبداللہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو بڑا جلسہ بھی دیں گے جس میں شرکت کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی امیدوار عبدالخالق کو ان کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کرتا ہوں اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ساتھ ملکر انتخابی مہم چلائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.