الیکشن کمیشن ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں،سرکاری حکام اور بلدیاتی نمائندوں کو جرمانے
بدھ 31 جنوری 2024 22:48
(جاری ہے)
کوہاٹ پی کے 90 سے جے یو آئی کے امیدوار حاجی محمد شعیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی کے 90 کوہاٹ سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی سیف اللہ قریشی، پی کے 92 سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی زر ولی شاہ اور این اے 35 سے تحریک لبیک کے امیدوار نجیب اللہ درانی کو فی کس 3 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔پی کے 91 کوہاٹ سے آزاد امیدوار داود آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ،این اے 35 کوہاٹ کے آزاد امیدوار شہریار آفریدی اور لعل سعید آفریدی ، پی کے 92 اے این پی امیدوار مسعود خان خلیل کو 31 جنوری کو پیش ہونیکا نوٹس دیا گیا۔ڈی آئی خان، پی کے 113 کے امیدوار عمران جاوید عرف سہیل راجپوت ، احمد کریم کنڈی اور مئیر سٹی کونسل عمر امین خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ فی کس کیا گیا ہے۔پی کے 113 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ اور این اے 44 کے آزاد امیدوار تنویر جتوئی کو یکم فروری کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔بنوں سے پی کے 100 میں اے این پی کے امیدوار اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو 10 ہزار روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔این اے 39 بنوں جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم درانی کو 20 ہزار ، پی ٹی آئی پی کے سید قیصر عباس شاہ کو 10 ہزارجبکہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔پی کے 99 سے جے یو آئی کے امیدوار شیر اعظم وزیر کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر خیرپور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے سرکاری ملازم اکبر لاشاری کو خلاف ضابطہ پیپلز پارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کی تاج پوشی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
-
کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
کراچی میں مزار کے قریب 3 بوریوں سے شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.