8 فروری کو عوامی طاقت سے تاروں کی چمک میں شیر کی دھاڑ،گیدڑوں کی چیخ وپکار میں تیروں کو چباکرکامیابی حاصل کریں گے، بشیر میمن

این اے 216 مٹیاری کے آزاد امیدوار نورمحمد میمن نوازلیگ سندہ کے صدر بشیرمیمن کے حق میں دست بردار

اتوار 4 فروری 2024 19:45

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوامی طاقت سے تاروں کی چمک میں شیر کی دھاڑاور گیدڑوں کی چیخ وپکار میں تیروں کو چباکرکامیابی حاصل کریں گے انشااللہ میاں نواز شریف کوملک کا وزیراعظم بناکرملک کے چاروں صوبوں میں عوامی حکومت قائم کرکے عوامی راج قائم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر این اے 216 مٹیاری کے آزاد امیدوار نورمحمد میمن نوازلیگ سندہ کے صدر بشیرمیمن کے حق میں رٹائرڈ ہوگئے جبکے عبدالرزاق کھوسو پی ایس 57 مٹیاری کے آزاد امیدوار نے کھوسا برادری کے رئیس رسول بخش کھوسو کی سربراہی میں نوازلیگ کے اتحادی جی ڈی اے امیدوار حاجی جلال شاہ جاموٹ کے حق میں رٹائرڈ ہوگئے ہیں اس سلسلیمیں جی ڈی ایامیدوار سید جلال شاہ جاموٹ نے کھوسا برادری کیرئیس رسول بخش کھوسو اور امیدوار سے ملاقات کی مذکورہ امیدوار باضابطہ طور اعلان آج منعقدہ کارنر میٹنگ جلسوں میں کیاجائیگا ، رٹائرڈ ہونیوالے نورمحمد میمن کاکہناتھاکینوازلیگ سندہ کے بشیرمیمن سندہ کے ببر شیرہیں جنہوں نے ایف آئی ایمیں ڈی جی رہ کربھی عوامی بے لوث خدمت کی ہے اوربغیررنگ نسل کے مظلوم عوام کو حقوق دلائے اوران کی محبتوں اورعوامی جدوجہد سے متاثر ہوکر رٹائرڈ ہواہوں آج برادری کیساتھ اعلان کروں گا اس موقعے پر نوازلیگ سندہ کیصدر بشیر میمن نیکہاکے 8 فروری کو عوامی طاقت سیتاروں کی چمک میں شیر کی دھاڑاور گیدڑوں کی چیخ وپکار میں تیروں کو چباکرکامیابی حاصل کریں گے انشااللہ میاں نواز شریف کوملک کا وزیراعظم بناکرملک کیچاروں صوبوں میں عوامی حکومت قائم کرکیعوامی راج قائم کریں گے انکاکہناتھاکے مخالفین نے طویل عرصے سے اربوں روپیہ کی کرپشن کی ہے جوکیعوام کیسامنیکھلی کتاب ہے اب ایک بار عوام نوازلیگ اور جی ڈی اے کامیاب کرے انشااللہ ترقی آپ کا قدم چومے گی۔