حیدرآباد کے جید علماء و مشائخ نے صاحبزادہ زبیر کی زیر قیادت پی پی پی کے قومی وصوبائی امیدواروں کی حمایت کردی

بدھ 7 فروری 2024 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حیدرآباد کے جید علماء مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت اس شہر اور صوبہ میں لسانی عصبیتوں کا بازار گرم کیا گیا ہزاروں بیگناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا سینکڑوں گھروں کو ویران کردیاگیا لیکن جمعیت علماء پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر ان لسانی عصبیتوں کی آندھیوں کا مقابلہ کیاآج پھر لسانی عصبیتوں کو ابھارکر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام ایسے چہروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں وہ ان کے فریب میں اب نہیں آئیں گے جے یو پی نے اس الیکشن میں پی پی پی کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدوار دستبردار کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جو اتحاد اور تعاون کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس صوبہ ،شہر کو لسانی عصبیتوں کی آگ میں دھکیلنے کی جو کوششیں ہو رہی ہیںاس کا ملکر مقابلہ کیا جائے اور عصبیتوں کی آگ لگا کر سیاسی فوائد حاصل کرنے والوں کو ان کے ناپاک عزائم میں ناکام کیا جائے اور اتحاد کے ذریعہ اس شہر اور صوبہ کو امن وامان کا گہوارہ بنایا جائے ہمیں امید ہے کہ اس اتحاد کی برکت سے شہر میں ایسے لوگ کامیاب ہو ں گے جو بلا تفریق شہر اور دیہاتوں کی خدمت کریں گے اور شہر اور صوبہ کیلئے ملنے والے اربوں روپوں کے فنڈز جواس سے قبل شہر پر قابضین بعض لسانی جماعتوں نے صحیح نہیں لگائے انشاء اللہ وہ درست طریقہ سے لگیں گے اور شہر کی صورتحال بہتر ہوگی اجلاس سے امیدوار قومی اسمبلی این اے 220 وسیم راجپوت،پی ایس64عاجز دھامرہ،پی ایس 65فرید قریشی ،پی پی پی کے ضلعی صدر صغیر احمد قریشی،جے یو پی کے عبدالرحمن راجپوت، ناظم علی آرائیں،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری غلام سرورامینی محمد رضوان شیخ نے بھی خطاب کیااجلاس میں علامہ قاری عبدالرشید اعوان ،علامہ احمد خان سیالوی، قاری احمد علی سعیدی،صاحبزادہ محمود احمدقادری ،ابوالشرف مفتی محمد عمر خلجی قادری،علامہ عبدالوہاب قادری،علامہ قاری محمد شریف نقشبندی علامہ محمد طاہرطاہری،علامہ افتخار نقشبندی ،فقیر اللہ بچاؤ کرمی،مفتی محمد علی حنفی ،علامہ رجب علی سکندری،مفتی محمد اسلم مدنی،علامہ اصغرصادق ،علامہ سید عبدالغنی شاہ حسینی ،علامہ محمداصغر،علامہ عبدالرحمن جامی ،قاری نصر اللہ،حافظ اشفاق حسین قادری،قاری محمد اعظم ،علامہ سجادد الحسنی،علامہ محسن نیازامینی ،حافظ غلام مرتضیٰ قریشی،علامہ یاسر جمال ،علامہ نوید الحسن فریدی،علامہ حافظ سکندر علی طاہری ،علامہ خادم بگھیو ،مفتی شاہنواز بگھیو، علامہ محمد شریف نقشبندی ، قاری منیر احمد،قاری فہیم ، مولانا عبددالستار چاچڑ طاہری،حافظ عبدالستار طاہری،مولانا عابد صدیق قادری،حافظ محمد راشد،قاری محمد طارق،صوفی ریاض نقشبندی،قاری سعید نور طاہری ،قاری رسول بخش عطاری،قاری ریاض احمد زبیر ی،قاری کرامت علی عطاری،مولانا جمیل قادر ی مولانا عبدالقادر چشتی،مولانا محمد یامین ،مولانا عبدالرزاق،مولانا حبیب اعوان ،ڈاکٹر محمد یونس دانش چوہدی نظام آرائیں ،اظہر سیال،نومی آرائیں آصف قائم خانی،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،پیر سید سعید شاہ چشتی، سمیت مذہبی ،سیاسی ،سماجی شخصیات نے شرکت کی علاوہ ازیںمحمد اسلم لالنگا امان اللہ لالنگا اور عبدالروف،مولانا رجب علی پر مشتمل جمعیت علماء پاکستان کے وفدکی قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی ہدایت پرنثار کھوڑو ،روبینہ قائم خانی، شبانہ ڈول آغا سراج درانی سے ملاقاتیںوفد نے بلاول بھٹو زرداری ، نثار کھوڑواور آغا سراج درانی کی حمایت کا اعلان کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔