
این اے 71 سیالکوٹ کے بڑے ٹاکر ے میں خواجہ آصف نے ریحانہ ڈار کو شکست دیدی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواجہ آصف کو ایک لاکھ 18ہزار ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ امیتاز ڈار کو1لاکھ 2ہزار ووٹ ملے
فیصل علوی
جمعہ 9 فروری 2024
16:27

(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 73، مسلم لیگ (ن) نے 48 اور پیپلزپارٹی نے 35 نشستیں جیتی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ کامیاب ہو گئے، جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 130 سے نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدواریاسمین راشد ایک لاکھ 15 پزار ووٹ کے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔این اے 123 لاہورسے مسلم لیگ ن کے میاں شہباز شریف 63953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوارافضال عظیم 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔این اے 196 قمبرشھدادکوٹ سے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے 85370 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ مد مقابل جمعیت علماءاسلام کے مولانا ناصرمحمود سومرو نے 34499 ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح این اے 119 لاہورسے مسلم لیگ ن کی مریم نواز نے83 ہزار855 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوارشہزاد فاروق 68 ہزار376 ووٹو کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے اور این اے118لاہورسے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز105,960ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ عالیہ حمزہ آزاد امیدوار 100,803 ووٹ لئے۔این اے 76 نارووال سے مسلم لیگ ن کے امیدواراحسن اقبال 136270 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے جبکہ مدمقابل آزاد امیدوار کرنل(ر) جاوید صفدرکاہلوں 109309 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے جبکہ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ نے 98210 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کرلی، جبکہ مدمقابل پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹوزرداری 15005ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوارشہزادہ گشتاسپ خان 105،246 ووٹ لے کر کامیاب یو گئے جبکہ نوازشریف نے 80382 ووٹ حاصل کئے۔این اے 22مردان ٹو آزاد امیدوار عاطف خان ایک لاکھ 14748 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی امیر حیدر ہوتی66159 لے کر دوسرے نمبر پرآئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
اسٹرکچرل ریفارمزپر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ
-
لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بھارت اپنے بیانیے میں ناکام ہو چکا ہے،بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.