ٹنڈو محمد خان میں قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پرپیپلزپارٹی کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 18:04

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) ٹنڈو محمد خان میں قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں ۔ قومی اسمبلی کی ایک نشست حلقہ این اے 221 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید نوید قمر 110892 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عرفان نظامانی نے 23810 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

صوبائی اسیمبلی کی نشست پی ایس 66 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید اعجاز حسین شاہ بخاری 47649 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آذاد امیدوار پیر احمد سعید جان سرھندی 17632 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 67 بلڑی شاہ کریم پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خرم کریم سومرو 51886 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل خادمین سندھ کے امیدوار اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی 16602 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا ۔ کارکنوں میں میٹھائی تقسیم کی گئی ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا جبکہ ٹنڈو محمد خان کی فضا جئے بھٹو جئے بلاول کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ عام انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیس ۔ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کئے گئے تھے ۔