شہبازشریف ،شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز ،آصف علی زر داری ، بلاول بھٹو زر داری کامیاب
مولانا فضل الرحمن ، سردار ایاز صادق ، یوسف رضا گیلانی ، علی موسیٰ گیلانی ، فاروق ستار ، گوہر علی ،علی محمدخان ،عمر ایوب ،اسد قیصر بھی جیتنے والوں میں شامل
جمعہ 9 فروری 2024 22:59
(جاری ہے)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، اور متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار بھی کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گوہر علی خان، علی محمد خان، اسد قیصر اور عمر ایوب خان بطور اذزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 130 لاہور سے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے اپنی مدمقابل آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی۔این اے 123 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ شہباز شریف نے اپنے مدمقابل آزاد امیدوار افضل ندیم کو شکست دی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این ای207 شہید بے نظیر آباد سے سابق صدر آصف زرداری ایک لاکھ 46 ہزار ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ آصف علی زرداری نے اپنے مدمقابل آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند کو شکت دی۔این اے 265 پشین کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن 52 ہزار 429 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مدمقابل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال کاکڑ کو شکست دی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز نے 83 ہزار 855 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔ مریم نواز نے اپنے مدمقابل آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو شکست دی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 194 لاڑکانہ سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک لاکھ 31 ہزار 217 ووٹ لے کر جیت گئے۔ بلاول بھٹو نے اپنے مدمقابل جمعیت عملائے اسلام کے ناصر محمود کو شکست دی۔قومی کے اسمبلی کے حلقہ این اے 118 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5 ہزار ووٹ حاصل کرکے فتح سمیٹی۔ حمزہ شہباز نے اپنی مد مقابل آزاد امیدوار عالیہ حمزہ کو شکست دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 151 ملتان سے 79 ہزار 80 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ علی موسیٰ گیلانی نے آزاد امیدوار مہربانو قریشی کو شکست دی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 10 سے آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ گوہر علی خان نے اے این پی کے عبد الرؤف کو شکست دی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 مردان سے آزاد امیدوار علی محمد خان نے ایک لاکھ 2 ہزار 175 ووٹ لے کر فتح سمیٹی۔ انہوں نے اے این پی کے احمد خان کو شکست دی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور سے ایک لاکھ 92 ہزار 984 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان کو شکست دی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے والے اسد قیصر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے فضل علی کو شکست دی۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار این اے 244 کراچی سے 20 ہزار 448 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، انہوں نے اپنے مدمقابل آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر کو شکست دی۔کراچی کے حلقہ این اے 248 سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کامیاب ہوگئے۔خالد مقبول صدیقی نے ایک لاکھ 30 ہزار 82 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار ارسلان خالد 86 ہزار 342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران جنگ کے چھ ماہ، خلیج میں ہر ڈھائی دن میں ایک بحری واقعہ
-
کیا عمران خان نے بہنوں کو سیاست سے روکنے کا کہا؟ اس معاملے پر علیمہ خان کا ردِعمل آگیا
-
یونیفارم کا احترام ہونا چاہیے، طلبہ کو ایکسپیل بھی کرنا چاہیے، جاوید چوہدری
-
لاہور ہائیکورٹ نے بقایاجات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنا غیر قانونی قرار دے دیا
-
محسن نقوی شہباز شریف حکومت کے سب سے پہلے اور آخری سپورٹر ہیں، اختیار ولی خان
-
مالِ مفت، دلِ بے رحم؛ ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی بیرونِ ملک ڈالرز میں پنشن پر صحافی کا تبصرہ
-
’جس سے بھی بات کرو وہ یہی کہتا ہے کہ کرنل اسفند نے بالکل ٹھیک کیا‘
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بیرون ملک مقیم 33 سابق افسران کیلئے خزانے کا منہ کھل گیا، غیرملکی کرنسی میں پنشن کا انکشاف
-
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ،ایرانی صدرسے ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی، محسن نقوی
-
ایران کی طرف سے پاکستان کی امن واستحکام اور کشیدگی میں کمی سمیت تنازع کے پرامن حل کی کوششوںکی تعریف
-
وفاقی وزیر تجارت کی زیر صدارت فارن ٹریڈ ونگز کا داخلی اجلاس،برآمدات میں اضافے کےلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.