وزارتِ عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے

وزارتِ عظمیٰ کے لیے نام فائنل کر لیا گیا،آئندہ دو تین روز میں مخلوط حکومت کی شکل نکل آئے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 فروری 2024 15:23

وزارتِ عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے

خبر کی تصحیح

مریم اورنگزیب نے وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف کے امیدوار ہونے کی تردید کر دی ن لیگ نے وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا ، اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب

اب سے کچھ دیر قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا۔ہم نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔وزارت عظمیٰ کے لیے نوازشریف امیدوار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ دو تین روز میں مخلوط حکومت کی شکل نکل آئے گی۔ کوئی اتحاد تشکیل دیا جائے گا تو اس کی طرف سے نام آئے گا۔اتحاد پیپلز پارٹی کی طرف سے جو نام آئے گا اس پر بھی غور کرے گا۔ وزارتوں کا فیصلہ اتحاد ..مزید پڑھیے

سابقہ خبر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2024ء ) سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا۔ہم نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔وزارت عظمیٰ کے لیے نوازشریف امیدوار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

آئندہ دو تین روز میں مخلوط حکومت کی شکل نکل آئے گی۔ کوئی اتحاد تشکیل دیا جائے گا تو اس کی طرف سے نام آئے گا۔اتحاد پیپلز پارٹی کی طرف سے جو نام آئے گا اس پر بھی غور کرے گا۔ وزارتوں کا فیصلہ اتحاد ہی کرے گا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ، جے یو آئی ف کے مابین سیاسی اتحاد پر اتفاق کیا گیا ہے،مرکز کے لیے پاور شیئرنگ کا دو نکاتی فارمولا تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سال اور دو سال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹوں والی ایک ایک پارٹی وزیراعظم تین سال رہے گا۔ دوسرے مرحلے میں دوسری پارٹی کا وزیراعظم دو سال کے لیے ہوگا۔پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اتوار کی رات کو لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے اعلان کیا کہ عام انتخابات کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کے استحکام کے لیے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں، ''ملکی مفاد اور بہبود کو ہر چیز پر مقدم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔''اس میں مزید کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے موجودہ سیاسی منظر نامے اور ملک کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت کے حوالے سے ٹھوس بات چیت کی۔