
ابھی نہ وزیراعظم کا فیصلہ ہوا نہ وزیراعلیٰ کا، حکومت سازی کے معاملات چل رہے ‘ عطاء تارڑ
پیر 12 فروری 2024 18:27

(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ابتدائی نتائج پر آپ نے حتمی رائے قائم کرنے کی کوشش کی، بہت قیاس آرائیاں کی گئیں کہ نواز شریف نے تقریر نہیں کی، نواز شریف نے تقریر تب کرنی تھی جب نتائج آنے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو پذیرائی (ن) لیگ کو ملی ہے ہم سنگل لارجسٹ پارٹی موجود ہیں، آج ہم پنجاب میں 150کا فگر کراس کر لیں گے، دو آزاد ایم این اے ہمیں جوائن کر چکے ہیں، ہماری دیگر پارٹیوں کے ساتھ مشاورت چل رہی ہے۔اتحادیوں کے ساتھ ہماری مزید مشاورت جاری ہے، پنجاب میں ہماری 140تعداد تھی، 6نے جوائن کیا، 4مزید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں ہماری مشاورت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ جاری ہے، مشترکہ اور متفقہ طور پر امیدوار کا اعلان کیا جائے گا، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر اس وقت ہوئی ہے جب اسی نوے فیصد نتیجے آچکے تھے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کہیں پر کوئی دھاندلی ہوئی ہو یا امن خراب ہوا ہو، پچیس فیصد نتائج پر سیاسی نابالغ نے فتح کا جشن منانا شروع کردیا، دھاندلی کا جو تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ غلط ہے، دھاندلی کی بار بار بات کی جا رہی ہے تو جاوید لطیف، شیخ روحیل اصغر، سعد رفیق اور رانا ثنااللہ خان ہار گئے اگر دھاندلی کروانی ہوتی تو پھر انہیں ہرواتے، ہارنے والے جھوٹے الزامات دھاندلی کے لگا رہے ہیں ،فارم 45کی بنیاد پر فارم 47آیا گوہر خان کو ایک دن کا انتظار کرنا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جہاں جہاں شکست ہوئی اسے خوش دلی سے قبول کیا، ہارنے والے دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، ہم وفاق اور پنجاب میں سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر ابھرے ہیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کلیئر مینڈیٹ ملا ہے، کے پی کے میں آپ کے امیدوار جیت گئے ہیں تو وہاں دھاندلی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی نتیجوں کی بنیاد پر آپ نے حتمی رائے قائم کرنے کی کوشش کی، شفاف، غیرجانبدار اور منصفانہ انتخابات ہوئے ہیں، ہم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جو درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں اس میں کوئی ثبوت نہیں ہے،میرے حلقہ میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا نہ لڑائی جھگڑا ہوا ، پرامن الیکشن تھا اکا دکا حالات ضرور ہوئے مگر نتائج کو خوش دلی سے قبول ہونا چاہیے ،اگر دھاندلی کے بغیرآزاد لوگ جیتے تو کیا یہ دھاندلی سے جیتے ہیں ، ابتدائی نتیجوں کی بنیاد پر حتمی رائے قائم کرنے کی کوشش کی اور دھاندلی کاالزام لگایا، اب میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو نہیں چلے گا، ٹربیونل کے بغیر جھوٹے کیسز سیاست چمکانے کے لئے تو ٹھیک ہے لیکن حقائق کچھ نہیں ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے آئین اور ریاست کو نہ مانے والوں کےساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو سکتے، گورنرخیبرپختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیسکو کی جانب سے ملازمین کے لئے عمرہ قرعہ اندازی
-
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست، بھارت کا دوسرا نمبر
-
5 اکتوبر احتجاج کیس میں علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
ٹی ایل پی کی حمایت میں تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر و دیگر پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ، انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر کے امیدوار ہارون الرشید نے میدان مار لیا
-
ٹی ایل پی کیساتھ آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، دہشتگردوں کو رہا کرنے کی شرط رکھی، وفاقی وزرا
-
محکمہ موسمیات نے شدید ترین سردی کی افواہیں مسترد کر دیں
-
سبق یاد نہ کرنے پر استانی نے 9ویں جماعت کی طالبہ فریکچر کر دیا
-
افغان طالبان جنگ چاہتے ہیں تو ان کی خواہش پوری کریں گے،وزیردفاع
-
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل سلامت ہے،افغان طالبان کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.