Live Updates

�وری کے الیکشن میں جو جیتا ہے وہ حیران پریشان ہے اور جو ہارا یا جسے ہرایا گیا وہ سڑکوں پر ہے ، پیرصاحب پگارا

میں نے انتخابی مہم میں اسی لئے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا مجھے علم تھا کہ نتائج کیا ہوں گے کیونکہ اڑھائی ماہ پہلے ہی سودا ہو چکا تھا اور رقم جہاں جہاں جانی تھی وہاں پہنچ چکی تھی انتخابات کے نام ہر جو کھچڑی پکائی گئی ہے اس کے نتیجے میں بننے والے والی حکومت آٹھ دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،احتجاجی دھرنے سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2024 22:00

حیدراباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی ای) کے سربراہ اور حروں روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہاہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں جو جیتا ہے وہ حیران پریشان ہے جسے ہرایا گیا وہ سڑکوں پر ہے ،میں نے انتخابی مہم میں اسی لئے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا مجھے علم تھا کہ نتائج کیا ہوں گے کیونکہ اڑھائی ماہ پہلے ہی سودا ہو چکا تھا اور رقم جہاں جہاں جانی تھی وہاں پہنچ چکی تھی انتخابات کے نام ہر جو کھچڑی پکائی گئی ہے اس کے نتیجے میں بننے والے والی حکومت آٹھ دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

وہ جام شورو میں موٹر وے پر سندھ میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف بڑے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے تھے جس سے پیر صدر الدین شاہ ،لیاقت جتوئی ارباب غلام رحیم ،غلام مرتضے جتوئی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، ڈاکٹر قادر مگسی علامہ راشد محمود سومرو ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ڈاکٹر راحیلہ مگسی ،ایاز لطیف پلیجو سائرہ بانو اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سندھ بھر سے حر جماعت کے مریدوں اور جی ڈی اے اور اس کی حلیف جماعتوں کے کارکنو نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔موٹر وے پر دھرنے کی وجہ س24 گھنٹے ٹریفک بند رہا ۔ انہوں نے کہاکہ فوج وفاق کی محافظ ہے ، ہم کبھی بھی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتے ،فوج نے سب کو ازما لیا بعید نہیں کہ ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے تو یہی جج اس کو ہروٹیکشن اور لیگل کور دیں گے حالات اچھے نہیں ہیں پورا نظام ایکسپوز ہو گیا ہے، ایسے فراڈ انتخابات کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی فوج فیڈریشن کی محافظ ہے اس کی وجہ سے ہی ہم سکون سے رہتے ہیں ،فوج بارڈر پر ہماری حفاظت کیلئے موجود ہے اور دہشتگردوں کا مقابلہ بھی کررہی ہے۔

پیر پگارانے کہاکہ پی ٹی آئی کا بانی چور ہے تو ہم سب بھی چور ہیں۔انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن اسی طرح کے تھے جس طرح کا دوسری جماعتوں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ہم نے بھی کرائے لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف زمین آسمان ایک کردیا،پی ٹی آئی سربراہ توشہ خانہ کا چور کہا گیا عمران خان نے غلطی ضرور کی اگر وہ چور ہے دوسرے اور ہم سب بھی چور ہیں، قدرت کا قانون ہے کہ سیلاب کا راستہ روکا جائے گا تو وہ دوسری طرف ڈبودے گا، پی ٹی آئی کے نوجوان ووٹروں کو روکا گیا تو انھوں نے ڈبودیا اور سب آزاد امیدوار جیت گئے۔

نشان ایک جیسا نہ ہونے کے باوجود نوجوانوں نے کمال کردیا۔ انہوں نے کہاکہ انصاف نہیں ملے گا تو لوگ دوسرا راستہ نکالیں گے۔ ہمارے ملک کے نظام انصاف کا یہ حال ہے کہ بے گناہی ثابت ہونے پر عدالت جس کی رہائی کا حکم ہوتا ہے اسکو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہوتی ہے۔ سوچنا ہے کہ قانون کے دائرے میں قانونی طریقے سے جدوجہد کرنی ہے اور جو ساتھ آنا چاہے ہم حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کی کھچڑی بن رہی ہے تو بنے والی حکومت 8 سے لیکر 10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔ پچھلی 20 ماہ کی حکومتی کارکردگی کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے جس نے مڈل کلاس کو تباہ کردیا ہے اور معاشرے مڈل کلاس لوگ بناتے اور چلاتے ہیں انکی تباہی معاشرے کی تباہی ہوگی۔ فوج نے سب کو آزما لیا ہے ایسا نہ ہو کہ ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ انتخابات کے نام پر یہاں کیا ہوتا ہے اور وہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات