Live Updates

بانی چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ملاقات پر پابندی ہٹائی جائے ، حلیم عادل شیخ

ْایسا نہ ہو پوی قوم خان صاحب سے ملاقات کے لئے اڈیالا جیل پہنچ جائے، صدر تحریک انصاف سندھ

بدھ 13 مارچ 2024 17:33

بانی چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ملاقات پر پابندی ہٹائی جائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے این اے 238 میں دھاندلی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں پی ٹی آئی رہنما بیریسٹر علی طاہر کے توسط سے پٹیشن دائر کر دی۔ عوام نے مجھے بھاری اکثریت کامیاب کیا ہے، تمام پولنگ اسٹیشن کے اوریجنل فارم 45 میرے پاس موجود ہیں 84 ہزار سے زائد ووٹ مجھے ملے ہیں ایم کیو ایم کے امیدوار کو 10 ہزار ووٹ تھے میری لیڈر 75 ہزار سے زائد ہے حق کا فیصلہ کیا جائے حلیم عادل شیخ کی سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبیونل سے استدعا۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں انصاف لائرز فورم کے وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پر یہ جنگ مسلط کی گئی ہے مینڈیٹ کے حصول کے لئے ہم آخری حد تک جائینگے یہ نشستوں کے حصول کا معاملہ نہیں بلکہ قوم کی مائیں، بہنیں جو ووٹ دینے نکلی تھے انکے ووٹ کی حفاظت کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا تمام تر مشکلات کے باوجود عوام نے ووٹ کا استعمال کیا جسے چوری کر کے کسی دوسری جماعت کو دیا گیا ہے ووٹ کا حق آئین پاکستان ہر شہری کو دیتا ہے وہ حق ہم واپس دلانے کے لئے عدالتوں میں آئے ہیں ہم آخری بال تک کھیلیں گے ابھی تو شروعات ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تمام حلقوں کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم ٹریبیونل کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا جن افسران نے عوام کا ووٹ چھین کر کسی دوسری شخص کو دیا ان کے خلاف بھی ہم نے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دائر کی ہے میرے حلقے این 238 کے ریٹرنگ آفیسر قاضی فاروق، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر الطاف شیخ کے خلاف 22 اے کے تحت سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں ہماری 22 قومی اسمبلی کی جس میں سے 2 حیدرآباد کی قومی اسمبلی کی نشستیں اور38 صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھینی گئی ہیں تمام حلقوں کے ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں 8 تاریخ کو قوم نے عمران خان کو ووٹ دیا اور سازش کے تحت 9 فروری کو ووٹ چوری کیا گیا ہم جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے اسکے خلاف جائیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی کو آگ اور خون بہانے والوں کے ٹھیکیداروں کے حوالے کردیا گیا ہے، انکو کہا گیا ہے کہ جا بھتہ خوری کرو،ٹارگٹ کلنگ کرو ہم شہر کراچی کو ان بھتہ خوروں کے حوالے ہونے نہیں دیں گے عوام کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے رہیں گے، ہمیں کراچی سے دس لاکھ سے زیادہ ووٹ ملا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ایک اہم بات بتانا چاہتا ہوںعوام کو حق دلوانے کے لیے طے کیا ہے شہر کراچی کو آواز دینے جارہے ہیں کراچی کے عوام کا ووٹ واپس لینے کے لئے ہم ملین مارچ کریں گے، جلد ملین مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا کورکمیٹی تاریخ کے باقاعدہ اعلان کریں گے اپنے ایک ملین ووٹرز کو ایک دن کے لیے بلوائیں گے ہم قانونی اجازت لیکر ملین مارچ کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پا پابندی لگادی گئی ہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرہ ہے کچھ دن پہلے کہا گیا کوئی دہشتگرد پکڑے گئے ہیں کل میرا اور تمام لیڈر شپ کا خان صاحب سے ملاقات کا ٹائم ہے ہماری اور اہلخانہ کی خان صاحب سے ملاقات پر پابندی نہ لگائیں کہیں یہ نہ پوری قوم خان صاحب سے ملاقات کے لئے اڈیالا جیل نہ پہنچ جائے ، حلیم عادل شیخ نے کہا آگ سے نہ کھلیں خان صاحب کی جان کو خطرہ ہے مزید کسی تجربے کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ہے ہم رکیں گے نہیں عدالتوں کے ساتھ ساتھ عوامی عدالت میں بھی جائیں گے ہم اپنا مینڈیٹ بھی واپس لیں گے اور کپتان کو بھی آزاد کرائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات