تین رمضان المبارک کو ہونے والے قیامت خیز زلزلہ کی انیس ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعرات 14 مارچ 2024 14:43

مظفرآباد/ باغ راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) تین رمضان المبارک کو ہونے والے قیامت خیز زلزلہ کی انیس ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اور شھدائے زلزلہ شھدائے کشمیر،شھدائے فلسطین ،شھدائے افواج پاکستان کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس ضمن میں گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے سپیکر چیمبر میں ایک دعائیہ تقریب منقعد ہوئی جس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ،وزیر سماجی بہبود سید بازل علی نقوی ،امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ،سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان ،بشیر اعوان ،راجہ بشارت افضل راجہ محمد فاروق ،اشتییاق راجہ ، چوہدری جاوید حیدر ،چوھدری مراد علی ،سردار نواز،سردار دانش ،سردار جمیل ،سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں نے شرکت کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ایک لاکھ شھادتوں اور اربوں روپے املاک کی تباہی کے بعد عالمی برادری ،فوج نیٹو سرمایہ داروں انسانی حقوق ،میڈیاکی تنظیموں نے فلاح انسانیت کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے ہم آج بھی بحثیت کشمیری قوم اہل پاکستان سمیت دنیا بھر کے شکر گزار ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ ،بالاکوٹ میں ہونے والی شاندار تعمیر ترقی کی بنیادوں میں شھدائ کا خون شامل ہے سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں سعادتوں برکتوں کا مہینہ ہے امت مسلمہ اپنے پروردگار سے رجوع کرتے ہوئے اتباع رسول اللہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کر دنیا اور آخرت کی بھلائی سمیٹنے کا سنہری موقع ضائع نہ ہونے وزیر سماجی بہبود سید بازل علی نقوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج دو ہزار آٹھ کے خوفناک زلزلے کو انیس سال بیت جانے کے باوجود آسکے اثرات موجود ہیں اور اب بھی وقت ہے کہ ہم تمام تر چیلچز کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی منصوبہ بندی میں قوم ہونے کا ثبوت پیش کریں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں دینی درسگاہوں سرکاری نجی اداروں میں تربیت سازی کا عمل ناگزیر ہے آج بھی بلڈنگ کوڈ فالٹ لائن ریڈ زون کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے حکومت قانون سازی کرے اور اداروں کو فعال بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے متاثرین زلزلہ کی آبادکاری اور تعمیر نو میں اہل پاکستان اور عالمی برادری کے مثالی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے انسانیت کے جذبوں کو فروغ دیکر تاریخ عالم میں درخشندہ باب کا اضافہ کیا ہے تقریب کے اختتام پر شھدائے زلزلہ کیلئے فاتحہ خوانی اور پاکستان کی مظبوطی خوشحالی مقبوضہ کشمیر فلسطین کی آزادی کیلئے بھی دعا کی گئی