ملک دشمن جماعت نے 9 مئی کیا، عطا تارڑ

ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کو سبوتاژکرنا چاہتی ہے، وزیراطلاعات

جمعہ 15 مارچ 2024 16:31

ملک دشمن جماعت نے 9 مئی کیا، عطا تارڑ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک دشمن جماعت نے 9 مئی کیا، ملک دشمن جماعت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ پروگرام کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے،آئی ایم ایف کے دفترکے سامنے احتجاج کر نے والے مٹھی بھر عناصر ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے وہ پاکستان سے بڑا ہے، ملک دشمن جماعت قوم کو امریکی سازش کا کہتی تھی، اب آئی ایم ایف کو کہہ رہے کہ امداد نہ دی جائے،انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا شوکت ترین کی آڈیو آپ کے سامنے ہے، یہ سازش بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ہو رہی ہیں، نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی،اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، نئی حکومت کے بعد دوست ممالک مثبت جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے،نشاء اللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا،ملک دشمن عناصر کی گھنائونی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلومبرگ جیسے عالمی ادارے وزیر خزانہ کے انتخاب کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ بیرونی و اندرونی خطرات سے بچایا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم آج بھی میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمیں عوام نے ووٹ دے کر ایوان میں مسائل کے حل کے لئے بھیجا ہے،وزیراعظم کا وژن ہے کہ اپنے خون پسینے سے اس ملک کو سنواریں گے۔

وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پر جامع ایجنڈا دیا ہے۔عطاء تارڑنے کہاکہ پاک فوج کے خلاف بیرون ملک شرپسند مظاہرے کرتے ہیں، شرپسند جماعت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام سبوتاژکرنے پر عمل پیرا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک جماعت آئی ایم ایف سے کہہ رہی ہے کہ اس کے سیاسی لیڈر کو رہا کیا جائے تو تب پاکستان کو امداد دی جائے۔

انہوںنے کہاکہ ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر بیٹھ کر احتجاج کر رہی رہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جو برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر پاکستان کے عوام کی امداد بند کرنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ آئی ایم ایف کی ڈیل اس لئے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان ترقی کرے گا، شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ ملک آج شہیدوں، غازیوں اور سیاستدانوں کی قربانیوں سے قائم و دائم ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن عناصر کی گھنائونی سازشوں کا آئی ایم ایف ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔عطا تارڑ نے کہاکہ ایسے نہیں چل سکتا کہ ایک طرف آپ بات کریں دوسری طرف لوگوں کو احتجاج پر اکساتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ میری ذات میری پارٹی پر تنقید کریں پاکستان پر نہ کریں ،یہ پاکستان سے محبت کرنے والے نہیں ہوسکتے ،ان سے مذاکرات میں بات ہوگی کہ ایسا کام نہ کریں جس سے پاکستان کو نقصان ہو ،ان لوگوں کی شناخت ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ شوکت ترین کو ایف آئی اے کا نوٹس گیا تو ملک سے بھاگ گئے ،شوکت ترین کو ایف آئی اے کا سامنا کرنا چاہیے۔