صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے افسران و جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کر دیا

صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 23 مارچ 2024 16:01

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے افسران و جوانوں کیلئے اعزازات ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ2024 ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کیلئے ملٹری ایوارڈز کا اعلان کر دیا،صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افسران اور جوانوں میں 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسپیشل سروسز گروپ کےسپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان، میجر محمد جواد شہید اور میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جب کہ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کیلئے خدمات دینے پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع کو نشان امتیاز دیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کے 18سفیروں کو ایوارڈز دئیے گئے۔ پاکستان میں آج یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔