حکومت مسلط کی گئی، خاندانوں کی اجارہ داریاں قائم ہیں، سراج الحق
2018ء میں ایک تو 2024ء میں دوسرا لاڈلا آ گیا، امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 23 مارچ 2024 22:35
(جاری ہے)
امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی رائو محمد ظفر، صوبائی سیکرٹری صہیب عمار صدیقی اور امیر ضلع علی وقاص ہنجرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ موجودہ نظام سرتاپا ظلم ہے، اس نظام کی وجہ سے 99فیصد مسلمان دین پر مکمل عمل نہیں کر سکتے، عدالتوں میں فیصلے قرآن کے نہیں انگریز کے دیے گئے قانون کے مطابق ہوتے ہیں، سب سود کھانے پر مجبور ہیں، ہر جائز و ناجائز کام رشوت سے ہوتا ہے، معاشرہ اخلاقی انحطاط کا شکار، تعلیمی اداروں میں مخلوط نظام ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل قائم، حکمران انگریز کے وفادار ہیں انہوںنے کشمیریوں کو فراموش کردیا،ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا گیا، ان کی وجہ سے ملک میں بدامنی اور ڈاکو راج قائم، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے۔ انھوں نے کہاکہ فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، بچے بچیاں شہید کیے جا رہے ہیں، مساجد اور اسپتالوں پر بارود کی آگ برسائی جا رہی ہے، لیکن اسلام آباد میں بیٹھے حکمران خاموش ہیں، 58اسلامی ممالک کے حکمرانوں میں کوئی ایک بھی صلاح الدین ایوبیؒ، محمد بن قاسمؒ اور سلطان محمود غزنویؒ موجود نہیں، غزہ جل رہا ہے، پونے دوارب مسلمانوں میں قبرستان کا سا سکوت ہے جہاں زندگی کی کوئی علامت نہیں۔ امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ نئی حکومت قائم ہو گئی، وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو بلایا اور طے ہوا کہ ہم آپس میں لڑتے رہیں گے، آئی ایم ایف پر اکٹھے ہیں، آئی ایم ایف کے قرضوں سے مزید مہنگائی مسلط کی جائے گی، نئے ٹیکسز لگے گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کے لیے آواز اٹھا رہی ہے، ہم مشکل وقت میں قوم کی خدمت کے لیے موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی منزل صرف حکومت نہیں بلکہ اسلامی، خوشحال اور کرپشن فری پاکستان کی منزل کا حصول ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کو اس کی آزادی کا مقصد دلانے کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں، یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب کو تجدید عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کو فرسودہ نظام سے نجات دلانی ہے۔ جماعت اسلامی اہل فلسطین و کشمیر کا مقدمہ پوری جرأت سے لڑ رہی ہے، جمعة الوداع کو پورے ملک میں اہل فلسطین کے حق میں یوم القدس منائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.