Live Updates

باجوہ نے ایکسٹینشن لینے اور فیض حمید نے آرمی چیف بننے کیلئے غلط فیصلے کرائے

ثاقب نثار اور پانامہ کے 5 ججز بڑے مجرم ہیں،ان ججز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مرکزی رہنماء ن لیگ کیپٹن ر صفدر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 مارچ 2024 23:27

باجوہ نے ایکسٹینشن لینے اور فیض حمید نے آرمی چیف بننے کیلئے غلط فیصلے ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 مارچ 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ باجوہ نے ایکسٹینشن لینے اور فیض حمید نے آرمی چیف بننے کیلئے غلط فیصلے کرائے، ان ججز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بڑے مجرم ثاقب نثار اور پانامہ کے 5 ججز ہیں،ان ججز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، پانچوں ججز نے جنرل ر باجوہ اور فیض حمید کی ایماء پر کیوں غلط فیصلہ دیا؟باجوہ نے عمران خان سے ایکسٹینشن لینے اور فیض حمید نے آرمی چیف بننے کیلئے غلط فیصلے کرائے۔

کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہوشیار رہنا ! آپ کے خلاف عدم اعتماد اعظم سواتی اینڈ کمپنی لائے گی۔ کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے، زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔ ان کا مزید تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر نے کہا کہ نہ تو میٹرو ٹرین اور نہ ہی یہ حکومت چلنے والی ہے، زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی، خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت پہلے 11 سو ارب روپے کا قرض تو ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ امیدوار اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے، جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات