وزیراعظم کا بڑے ٹیکس دہندگان کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان، بلیو پاسپورٹ اور آنر کارڈ کے اجراء سمیت اعزازی سفیر کا درجہ دیا جائے گا،شہباز شریف
منگل 26 مارچ 2024 15:49
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، پاکستان فیڈریشن آف چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری کے صدر عاطف شیخ اور پاکستان بزنس کونسل کے صدر شبیر دیوان نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے شرکاء میں ایوارڈ تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا واحد مقصد پاکستان کے ان معماروں اور قومی ہیروز جنہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے ٹیکس ادا کیا اور شبانہ روز کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیلئے خدمات سرانجام دیں، اپنی قابلیت سے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر میں اپنا لوہا منوایا، بزنس انٹرپرائزر میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین اور غیر روایتی برآمدات میں کردار ادا کرنے والوں اور برآمدات اور ٹیکس بڑھانے والوں کو قوم کے سامنے ایوارڈ دینا تھا، ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاشی حالات اور چیلنجز کو حل کرنا ہے تو پرائیویٹ اور سرکاری شعبہ کو ملکر آگے بڑھنا ہے، سرخ فیتے اور التواء کو ختم کرنا ہے، کاروباری طبقہ کیلئے ایسا سازگار ماحول بنانا ہے جس کے ذریعے یہ اپنے شعبے میں محنت کر کے پاکستان کو معاشی ترقی کی دوڑ میں تیزی سے پیچھے رہ جانے والے فاصلوں کو طے کرنا ہے، یہ تب ہی ممکن ہے جب نجی شعبہ کو مکمل معاونت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ حکومت کا کام سازگار ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہے، حکومت کا کام مشاورتی عمل سے پالیسی سازی اور اس پر عملدرآمد کرنا ہے جس سے پاکستان آنے والے سالوں میں ترقی کی دوڑ میں دنیا کی دیگر اقوام میں شامل ہو۔ انہوں نے کہاکہ مضبوط معیشت کی حامل قوم کی آواز ہی سنی جاتی ہے اور وہی توانا آواز ہوتی ہے، کمزور معیشت کی آواز کوئی نہیں سنتا، آج وہ مرحلہ آگیا ہے کہ ہم سب کو مل کر درپیش مشکلات اور چیلنجوں کے حل کیلئے آگے بڑھیں اور ماضی کی کوتاہیوں جس میں سب شامل ہیں، کا ازالہ کریں۔ وزیراعظم نے تقریب میں شریک مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایوارڈ کی وصولی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگے تیل درآمد کر کے بجلی کی پیداوار کو بتدریج ختم کرنا ہوگا، ہمارے پاس موسم سرما اور گرما دونوں میں سرپلس بجلی ہے، اپنی پیداوار بڑھانے کیلئے اسے صنعت کو دینا ہوگا، اپنے لاسز کو کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی تشکیل نو کرنی ہے، اپریل میں اس حوالہ سے کنسلٹنٹ تعینات ہو جائے گا، اسے مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کیلئے وقت درکار ہے، رواں سال محصولات کی وصولی 9 کھرب روپے ہے جو مجموعی جی ڈی پی کے 9 فیصد تک ہے جو کہ خطے میں سب سے کم ہے، مزید ٹیکس لگانا سود مند نہیں، ٹیکس سلیب میں کمی کی ضرورت ہے تاہم اس میں پائی جانے والی خامیاں دور کرنی ہوں گی، اس کیلئے جدت کے حامل ٹیکس اقدامات کی ضرورت ہے، 2700 ارب روپے مقدمہ بازی کی وجہ سے التواء میں ہیں، ہم ٹربیونلز میں ایماندار لوگ لے کر آئیں جو میرٹ پر فیصلے کریں، سال ہا سال کیس نہ لٹکائیں جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بڑے ٹیکس دہندگان اور ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اعزازی سفیر کا درجہ دیا جائے گا، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو اس ضمن میں مکمل معاونت کی ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کی ہدایت پر ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کا ریفنڈ دیا گیا ہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس میں کسی قسم کی تاخیر کے بغیر اسے معمول کے معاملہ کے طور پر نمٹا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسیوں پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا موجودہ حکومت کا عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی قرضوں کے پہاڑ کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اس کے راستے میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، پاکستان دین کے ساتھ شاندار تعلقات رکھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کی جا رہی ہے، یہ ریاستی ادارے سالانہ اربوں روپے کے نقصانات میں ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمدکنندگان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.