لاڑکانہ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری

جمعرات 4 اپریل 2024 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش پہنچے، جہاں پر بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے قائدعوام کے مزار پر حاضری دی،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، نصرت بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، جبکہ ان کے ہمراہ نثار کھوڑو، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اعجاز جکھرانی، ناصر شاہ، ذوالفقار شاہ، گل محمد جکھرانی، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، ارسلان شیخ، ڈاکٹر لالچند ودیگر نے بھی شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔