’’یوم القدس ‘‘جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں سینکڑوں مقامات پر مظاہرے
گریٹر اسرائیل کے منصوبے و امریکی غلامی اور خطے میں بھارت کی بالادستی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ، مقررین کا خطاب
جمعہ 5 اپریل 2024 22:05
(جاری ہے)
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا کر احتجاج کیا ،جن پرغزہ کی جدوجہد آزادی‘ ظالم اور مظلوم کی عالمی جنگ ہے ،مزاحمت میں زندگی اور غلامی میں موت ہے سمیت دیگر نعر ے درج تھے ،اس موقع پر فلسطین فنڈ بھی جمع کیا گیا اور عوام نے دل کھول کر نقد عطیات جمع کرائے ۔مقررین نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قبلہ اوّل ہر کلمہ گو شخص کے لیے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے بعد انتہائی قابلِ احترام ہے۔قبلہ اوّل کی آزادی اور تحفظ پوری امت کے ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔حماس کے مجاہدین کے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے لیکن اسرائیل کی فوجی طاقت کو شکست دے دی ہے۔اسرائیلی فوجی القسام بریگیڈ کا مقابلہ نہیں کرپارہے اس لیے وہ نہتے فلسطینیوں پر بمباری کررہے ہیں۔33ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید ہونے کے باوجود اہل غزہ و فلسطینی مسلمان استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل شکست کھا چکا ہے، اسرائیل کو طاقت امریکہ، برطانیہ اور یورپ نے فراہم کی ہے۔ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل کہنے والا امریکی ایجنٹ کہلایا جائے گا۔ ہم بانی پاکستان کے فرمان سے روگردانی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ گریٹر بھارت اور بھارت سے تجارت کی باتیں بھی کی جارہی ہیں ،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈا ر کا بیان بھی سامنے آیا ہے ،ملک کی معیشت کی تباہی میں آئی ایم ایف کے ایسے ہی ایجنٹوں کا کردار رہا ہے ۔76سال ملک میں حکومت کرنے والوں نے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہونے دیا ، یہ لوگ ملک کو کمزور اور امریکہ و اسرائیل اور بھارت کی بالادستی قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام ان ایجنٹوں کو ملک میں نہیں پنپنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے ساتھ ہے لیکن افسوس کہ عالم اسلام کے حکمران اہل غزہ کی حمایت اور قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی کے لیے کچھ کرنے پر تیار نہیں۔یوم القدس کے موقع پر ضلع غربی میں ،ضلع کیماڑی ،ضلع ائیرپورٹ،ضلع وسطی گلبرگ،ضلع ملیر،ضلع وسطی،ضلع شمالی،ضلع جنوبی،ضلع قائدین،ضلع کورنگی ،ضلع شرقی ، ضلع گڈاپ معمار، ضلع سائٹ غربی سمیت سینکڑوں مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔یہ مظاہرے بنارس، میٹروویل،گلشن غازی، اتحاد ٹاؤن، مشرف کالونی، اسلامیہ کالونی،فرنٹیئر موڑ، باوانی چالی،ماڈل کالونی، جناح اسکوائر، کوثر ٹاؤن،چمن کالونی، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال ،گرین ٹاؤن، رفاع عام،لیاری، کلفٹن، دہلی کالونی، پنجاب کالونی،صدر،محمود آباد،اختر کالونی،کالاپل، کینٹ، فاطمہ جناح کالونی، سبزی منڈی، مارٹن کوارٹر جہانگیر روڈ،پی آئی بی کالونی،لائنز ایریا ،ناظم آباد ، لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، سرجانی ٹائون ، ملیر ، سعود آباد ، لانڈھی ، کورنگی ، کیماڑی ، اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون ودیگر مقاما ت پر کیے گئے۔ مظاہروں سے امراء اضلاع سیف الدین ایڈوکیٹ ،سید عبد الرشید، عبد الجمیل خان، مولانا مدثر حسین انصاری ،مولانا فضل احد،محمد یوسف، محمد اسلام،عبد الرزاق خان ،عرفان احمد ،نائب امیر ضلع شرقی انجینئر عزیز الدین ظفر ، فاروق نعمت اللہ،سیدوجیہ حسن،توفیق الدین صدیقی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.