Live Updates

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تعداد 100بھی نہیں لیکن شور زیادہ ہے، عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان کو سب سے زیادہ فنڈز عمران خان نے دئیے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 6 اپریل 2024 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وسینیٹر میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو ملنے والے فنڈز نا کافی ہے اس سے عوام کی ضروریات پوری نہیں ہوسکتی لاپتہ افراد کی اصل تعداد 100 قریب زیادہ نہیں لیکن شور زیادہ کیا جاتا ہے اداروں کو مورد الزام ٹھہرانا درست عمل نہیں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اچھے انسان ہیں، لیکن پی ٹی آئی میں ٹیم ورک نہیں عمران خان نے مجھے کہا میں کوئٹہ آرہا ہوں آپ نے شامل ہونا ہے،اس میں کچھ شک نہیں بلوچستان کو سب سے زیادہ فنڈز عمران خان نے دئیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی مریم نواز،شہبازشریف نے بھی آفرز کیں لیکن آصف زرداری سیاسی بصیرت اورعزت دینے والے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز صوبے کے لئے ناکافی ہیں، عوام کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں ۔امید ہے سرفراز بگٹی مسائل حل کریں گے۔عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد اتنے نہیں جتنے بتائے جاتے ہیں، لاپتہ افراد کی تعداد 100 کے قریب ہے ،لیکن شور زیادہ ہے۔

لاپتہ افراد کے لیے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کے نام سے بورڈ بنایاتھا، چیک کیا تو لاپتہ افراد کی اصل تعداد 100 کے قریب بھی نہیں تھی۔ لوگ یہاں دھرنا دیتے ہیں ، بہت سے لاپتہ افراد پہاڑوں پر لڑتے مرے اور کچھ ملک سے باہر ہیں، لاپتہ افراد کی فیملیز یہاں بیٹھی تھیں اور6 لوگ ایران میں مارے گئے اور کچھ آپس کی قبائلی لڑائیوں کی وجہ سے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مسنگ ضرور ہوں گے لیکن اداروں پر الزام لگانا درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر باغیوں میں اتنی سکت نہیں وہ بڑے طاقتور ادارے سے لڑسکیں لیکن ان باغیوں کی وجہ سے بلوچستان 2 سو سال پیچھے چلا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لوگوں کی ضرورتیں پوری نہ کرسکنے کی وجہ سے بلوچستان میں ہر2یا ڈیڑھ سال بعد عدم اعتماد اور تبدیلی سامنے آجاتی ہے۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ آدھے ملک کی سکیورٹی بھی ہمارے گلے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز کا بڑا حصہ سکیورٹی پر لگ جاتا ہے۔سرفراز بگٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی تجربہ کار ہے امید ہے معاملات چلالے گا اور میرا دوست ہے اس لیے اسے سپورٹ بھی کروں گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات