ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کراچی میں چیلنج کیا گیا

سندھ ہائی کورٹ میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لیے دو الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں

پیر 8 اپریل 2024 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ملک بھر میں سب سے زیادہ انتخابی نتائج کو کراچی میں چیلنج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اور صوبائی کے 28 سے زائد حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے آزاد اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفی کمال، حفیظ الدین، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کی کامیابی کو چلینج کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل، نبیل گبول، سعید غنی، فاروق اعوان، حکیم بلوچ اور دیگر کی کامیابی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لیے دو الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان اقبال پر مشتمل الگ الگ الیکشن ٹربیونلز انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔