Live Updates

قوم کو عیدالفطرمبارک ، عافیہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

منگل 9 اپریل 2024 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ائمہ کرام اور پوری قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ نماز عیدالفطر میں ڈاکٹر عافیہ رہائی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ ڈاکٹر عافیہ 21 سالوں سے قید تنہائی میں انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔

ان 21 سالوں میں اس پر جو وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے وہ جنگی جرائم کی فہرست میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

عافیہ مفادات کی جنگ کی متاثرہ ہے۔ بے گناہی اس کا جرم بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ رہائی کے لیے 21 سالوں سے اپنے حکمرانوں کو پکار رہی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ نے پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سابقہ دور میں وزیراعظم عمران خان کو رہائی کے خطوط لکھے تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپیل کی کہ غزہ فلسطین، عالم اسلام اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔#

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات