ح*پشین، جہاد کیلئے نکلے ہیں، جعلی اسمبلیوں کو گرا کر رئیں گے، عمر ایوب
ھ*عمران خان کل جو بھی تھا مگر آج پارلیمنٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہے، محمود خان اچکزئی
ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے۔
جلسے سے ''تحریک تحفظ آئین‘‘ کے صدر محموداچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی نہ ماننے والوں کو مردہ باد کہتے ہیں، تمام اقوام کو برابری کا حق دینا ہوگا۔ پاکستان تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے، آئین ملک کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، تمام سیاسی کارکن جان لیں کہ بلوچستان کے باسیوں کے سامنے فصلی بٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ہر سیاسی جماعت کے رہنما عہد کریں کہ وہ فصلی بٹیروں کو قبول نہ کریں، عمران خان کل جو بھی تھا مگر آج پارلیمنٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہے، عوام کی طاقت سے جعلی اسمبلیوں کو گرا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سیمت تمام قبائل کو انکے وسائل پر اختیار دینا ہوگا تب پاکستان مضبوط ہوگا۔عوام کے حقوق کا تحفظ کیا گیا تو ملک تا قیامت محفوظ رہے گا، خطے میں کسی وطن فروش کو برداشت نہیں کریں گے۔۔جلسے سے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ پر آنے والے راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگاکر سیاسی کارکنوں کو جلسے سے روکا گیا۔ جلسہ افسر شاہی کے خلاف اعلان جنگ ہے، جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت قائم رہنے والی نہیں۔۔ قائدین کو قید کرنے والے ہمارے روح پر قابض نہیں ہوسکتے، عوام کے سیلاب کے آگے پل نہیں باندھے جاتے۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو حقیقی آزادی کی سوچ دی، پاکستان میں آئین اور قانون کا گلہ گھونٹا گیا۔۔ہمیں احتجاج کے لیے دلیر لوگ درکار ہیں، تاریخ دلیروں کو نہیں بھولتی، قوم کی آزادی چاہنے والے ہمارا ساتھ دیں۔۔پشین میں منعقدہ جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن سیاسی ورکروں کو قدرتی آفت نہیں روک سکی تو دفعہ 144 کیسے روکے گی۔ ہمارے سیاسی کارکنوں نے سخت ترین مارشل لاء کا مقابلہ کیا، بلوچستان کے لوگوں کو مارشل لاء، فوجی آپریشن اور حکومت خانے روک نہیں سکی تو دفعہ 144 کیا چیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فام 47 کی حکومت ہے اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، غیر قانونی الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔۔ ملک میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ہم ہر اب تک ایک ایف آئی آر درج ہوچکی ہوگی، ہم فوج کا نام لیتے تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ایسے لوگوں کو کامیاب کرایا گیا جنہیں اہل محلہ بھی نہیں پہچانتے۔ بلوچستان کے لاپتہ افراد کے بعد ملک کے ہر کونے سے لوگوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، لوگ عید کی خوشیاں مناتے اور بلوچستان والے عید کے دن بھی اپنے پیاروں کو سڑکوں پر ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔جلسے سے سنی علماء کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ×خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ابتداء بلوچستان سے ہوئی، یہاں کیعوام کے لیے جس طرح آواز اٹھانی چاہیے تھی اس طرح نہیں اٹھا سکے۔ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں یہ بلوچوں، پشتونوں، پنجابیوں، سندھیوں کا پاکستان ہے، 8 فروری کو عوام نے ثابت کردیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج جیل میں پاکستان کے حقوق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ پشین جلسہ سے خطاب میں متحدہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں ٹکروں میں بانٹ دیا، بلوچستان میں کسی بھائی پر ظلم ہوگا تو پورے پاکستان میں ظلم ہوگا۔ 8 فروری کو عوام جس کو حکمران لانا چاہتے تھے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ آئین کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے، ہمیں گھروں سے نکلنا ہوگا اس ملک کو بچانا ہوگا، پارلمینٹ کو بااختیار بنانا ہے۔۔یاد رہے اپوزیشن کے جلسے سے قبل پشین میں انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.