بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہونا،شاہرائیں راستے بندہوناپی ڈی ایم اے وانتظامیہ کی نااہلی وناکامی ہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

ہفتہ 13 اپریل 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت وادارے بارش متاثرین کی مددیقینی بنائیں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی عوام بے گھرہوئے املاک کوبہت نقصان پہنچاہے۔بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہونے،شاہراہیں راستے بندہوناپی ڈی ایم اے وانتظامیہ کی نااہلی وناکامی ہیں۔

الخدمت وجماعت اسلامی کی ٹیمیں ورضاکارتمام علاقوں میں موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے وانتظامیہ نے بارش متاثرین کوفوری ریلیف نہ دیکرمشکلات میں اضافہ کردیاہے۔بارش۔مشکلات وسردی میں گیس بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں وعوام کومزیدپریشان کردیاہے۔حکومت مادرعلمی بلوچستان یونیورسٹی کومالی بحران سے نکال دیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی ، بلوچستان کوخوشحال اور کرپشن فری بنانے کے تعمیری جہادی جذبے سے ملک گیرجدوجہدکررہی ہی.جماعت اسلامی کے منتخب ممبران اسمبلی مثالی کرداراداکرکے مسائل حل کرتے ہوئے ممبران اسمبلی کیلئے مثال بنکرعوام کوامیددیں گے۔

76 سال سے سیاست، جمہوریت اور ریاست مافیاز کے قبضے میں ہی. ملک کو عزت، وقار اور عالمی برادری میں بلند مقام دلانے کے لیے عوام کی طاقت سے مافیاز کو شکست دیں گی. دینی، نظریاتی، فلاحی اور اعلی مقاصد کی سیاست ہی بحرانوں کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ بیوفاونااہل افرادنے ملک کوتباہ کرکے رکھ دیاہی.خواتین اور نوجوانوں نے اسلامی پاکستان اورخوشحال بلوچستان کے لیے جوہری کردار ادا کرنا ہی.جماعتِ اسلامی کے پاس ملک بھرمیں اہل، دیانت دار، محب دین، محب وطن، عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار اور ملک کی تعمیر و ترقی کا جذبہ رکھنے والے کرکن وذمہ دارموجودہیں.انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن ملک کے پچیس کروڑعوام کومایوس کرکے کراچی ودیگرعلاقوں میں متنازعہ،غیرمنصفانہ الیکشن کرواکرعوام کومایوس کردیئے ہیں۔