اسرائیل کے خون آلود ہاتھوں کو اب روکنا ہوگا: لیاقت بلوچ
پیر 15 اپریل 2024 23:07
(جاری ہے)
امریکا اور برطانیہ کے لیے ممکن نہ ہوگا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی، نیتن یاہو کے پاگل پن کی سرپرستی جاری رکھ سکیں۔ نیتن یاہو اپنے گِرتے اقتدار کو جنگ کی آگ سے قائم رکھنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر بائیڈن کے لیے ممکن نہیں کہ شکست خوردہ جنگ کے ساتھ انتخاب جیت سکے اور بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم کو بھارتی فاشسٹ مودی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ برطانوی عوام اپنے بھارتی نژاد وزیراعظم کو انسان دشمنی اور جنگی جرائم کی سزا دیں گے۔ پوری دنیا میں رائے عامہ اسرائیلی صیہونی ظلم اور انسانیت کی نسل کشی کے خلاف ہے اور امریکا، برطانیہ اسرائیل کی ناجائز مدد کی بناء پر رسوائی، بدنامی کمارہے ہیں اور رائے عامہ کی نفرت ان کے خلاف پوری شدت کیساتھ بڑھ رہی ہے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے چیف اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے۔ مزاحمتی تحریک کی قیادت نے ایمان، استقامت اور قربانیوں کا لازوال معیار قائم کردیا ہے، غزہ میں شہادتیں، غم، دکھ درد اور انسانوں کے بہتے خون سے امید کا نیا روشن مستقبل طلوع ہورہا ہے، اسرائیلی صیہونی کارپٹ بمبنگ فلسطینیوں کے عزم اور آزادی کی لگن کو نہیں توڑ سکی، عالمی اداروں اور عالمی قیادت کو مسلم دشمنی، صیہونیت کی ناجائز سرپرستی اور انسانیت کے قتلِ عام پر مجرمانہ غفلت ترک کرکے اسرائیل کے خون آلود ہاتھوں کو اب روکنا ہوگا، عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے کہ عالمی قیادت اپنا کردار ادا کرے۔لیاقت بلوچ نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالہ سے سوالات کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی ''تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان'' کے آئین، جمہوریت کے تحفظ سے متعلق نکات سے اتفاق کرتی ہے، اجلاسات کی دعوت ملنے پر پہلے بھی شریک ہوئے اور آئندہ بھی دعوت لنے پر مبصر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ جماعتِ اسلامی کے پالیسی ساز ادارہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس 19-20-21 اپریل کو منصورہ میں ہوگا اور نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 18 اپریل کو امارت کی ذمہ داری کا حلف لیں گے اور جماعتِ اسلامی آیندہ کا لایحہ عمل طے کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.