مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے پورے جنوبی ایشیا کا امن و استحکام دا ئوپر لگ چکاہے، سردار عتیق
خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، حریت رہنمائوں کی جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی قابل مذمت ہے ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
منگل 16 اپریل 2024 17:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع اور عید کی نماز اداکرنے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورمودی حکومت کے دیگر مظالم نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاریاں سیاسی انتقام ہے جس کا مقصد اپنے مادر وطن پر ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پرکشمیریوں کو سزا دینا ہے۔انہوں نے ہندوستانی فورسز کے ساتھ ساتھ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروںاین آئی اے اورایس آئی اے کے اہلکاروں کی طرف سے سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، کولگام ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیان ، اسلام آباد ، بڈگام ، گاندربل ، پونچھ ، راجوری ، کشتواڑ اوردیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران عام لوگوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کو اپنے جائز مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کرسکتے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کوہرصورت میں اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔اس طرح کی کارروائیوں سے پورے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیںاگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیاتو جنوب ایشیاء ہولناک تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔ حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے جب تک کشمیریوں کوبھارت کے چنگل سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کشمیری بھارت کے خلاف سراپااحتجاج رہیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.