میرا فرض ہے عوام کی تکلیف دور کروں، بڑیال کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا،وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) آزاد کشمیر کے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ میرا فرض ہے کہ میں عوام کی تکلیف دور کروں، بڑیال کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں کھڑی شریف میں سب سے بڑا ترقیاتی پیکج لایا ہے۔

صحت اور تعلیم میں بھی بڑا پیکیج لایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑیال تا قاضی چک روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں 4 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ لائے ہیں جس میں سکولوں کی بہتری، اپ گریڈیشن وغیرہ شامل ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس کے لیے ہیلتھ یونٹ قائم کرنے جارہے ہیں اور ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکولز کی اپ گریڈیشن سے نئی آسامیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں مزید بڑے بڑے پراجیکٹس کے سنگ بنیاد اور افتتاح کر رہے ہیں۔ تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔کھڑی شریف کو ماڈرن و مثالی حلقہ بنا رہے ہیں۔ بڑیال پہنچنے پر اہلیان علاقہ نے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر چیئرمین محمود اختر،ممبر ضلع کونسل چوہدری ممتاز، چیئرمین زکو کمیٹی کھڑی شریف چوہدری سلیم اختر، ممتاز اورسیز رہنما چوہدری فیض حمید فیضی، ممبر ضلع کونسل چوہدری بنارس شہریار اعظم، چیئرمین حاجی جنید اختر وقاص، ممبر ضلع کونسل چوہدری نصرت عباس ٹھاکر،میڈیا ایڈوائز صدر ریاست برائے یورپ ملک آزاد احمد اعوان، چوہدری عابد حسین، چوہدری حضر حمید،ملک مشتاق احمد، چوہدری ماجد بڑیال،چوہدری وجاہت جٹ سمیت اہلیان بڑیال اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔