خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، سندھ ،بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش

جمعرات 18 اپریل 2024 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بلوچستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران جنوبی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش اورماڑہ 69، پسنی 35، کوئٹہ(سمنگلی) 25،(سٹی )16، دالبندین 24، ژوب 5، قلات4، نوکنڈی، لسبیلہ 3، گوادر، خضدار 2، پاراچنار 9، مالم جبہ 6، کاکول 5، چراٹ 3، پٹن، سیدو شریف 2، پشاور (ائیر پورٹ ، سٹی)، تخت بھائی ایک، راولاکوٹ 4، گڑھی دوپٹہ ایک، مری اسلام آباد (ائیر پورٹ )3، (سید پور) 1، سرگودھا(سٹی) 2، سیالکوٹ (ائیر پورٹ سٹی)،جہلم، حافظ آباد اور اٹک میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بہاولنگر میں درجہ حرارت 40، جیکب آباد، خان پور، مٹھی اور ڈیرہ غازی خان میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔