ھ*نوشکی، بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس

ًلوڈشیڈنگ سے زمینداران شدید متاثر ہے۔ زراعت مکمل تباہ ہوچکی ہے، میر محمد اعظم ماندائی

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا واپڈا کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی اور آل پارٹیز کے زیراہتمام 29 اپریل بروز سوموار صبح 9 بجے میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا۔

اجلاس سے زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی میر محمد اعظم ماندائی، زمیندار ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالصمد مینگل، جمعیت علمائے اسلام کے تحصیل امیر مولانا عبدالغفار، بلوچستان نشینل پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میر صاحب خان مینگل، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم مینگل، جمعیت نظریاتی کے امیر مفتی فدالرحمان ریکی، پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل صدر میر صحبت خان جمالدینی، ممتاز زمینداران چیرمین فتح محمد بادینی، ملک محمد عثمان جمالدینی، میر ہدایت اللہ بادینی، حاجی میر خان بادینی، حاجی محمد اسماعیل ساسولی، فیض امیر بادینی، میر غلام دستگیر بادینی،عبدالباسط ماندائی، ندیم خان بڑیچ، حاجی رسول بخش مینگل، حاجی خلیل احمد بادینی، محمد رفیق بڑیچ اور دیگر نے خطاب کئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی لوڈشیڈنگ اب پورا نوشکی کا مسئلہ بن چکا ہے۔ جس سے دیہی علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوا۔ اب ہمیں واپڈا کے خلاف روڈوں پر نکلنا ہوگا۔ لوڈشیڈنگ سے زمینداران شدید متاثر ہے۔ زراعت مکمل تباہ ہوچکی ہے۔ واپڈا کے خلاف 29اپریل کو منعقدہ جلسہ عام میں نوشکی کے عوام اور تمنا فیڈروں کے گھریلوں صارفین اور زمینداران اپنے بزگران کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں۔ اگر بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، تو اس سخت بھی احتجاج کرنے پر زمینداران مجبور ہو جائیں گے۔