پارٹی کارکنوں کی تجاویز لیکر مسائل حل کریں،سید ناصر حسین شاہ

منگل 7 مئی 2024 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما ایم این اے خورشید احمد شاہ، نے پی پی سکھر ڈویژن کے منعقد اجلاس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں کھڑے ہوئے ہیں کہ پارٹی کارکنوں کی تجاویز لیکر مسائل حل کریں ایک ہفتے کے دوران کارکنان اپنی تجاویز وزیراعلیٰ سندھ کو مقامی قیادت کے ذریعے بھیجیں، بجٹ پیش کرنے میں بہت کم وقت رہہ گیا ہے۔

جبکہ اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، پیپلز پارٹی قیادت کی ہدایت پر آج وزیراعلیٰ سندھ اپنی کابینہ کے ساتھ سکھر آئے ہیں اجلاس کا مقصد پارٹی کے کارکناں سے نئے بجٹ بنانے کے لئے مشاورت کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایک پروفارما ہر ضلع کی تنظیم کو دیا گیا ہے، پروفارما میں بجٹ کیلئے تجاویز لینی ہے، پروفارما میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت اور ترجیحات کی بنیاد پر تجاویز لینی ہیں،کارکناں اپنی تجاویز پارٹی کے صدور کو دے کر پروفارما ارسال کریں۔

(جاری ہے)

# 07-05-24/--229 #h# Qسکھر پریس کلب کے سامنے خواتین کا احتجاج #/h# Hسکھر(آن لائن) پرانہ سکھر کے نمائش چوکی کی رہائشی خاتون مسمات موراں میرانی نے اپنی بیٹیوں مسمات ریشماں اور مسمات عاصمہ کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ برادری کے بااثر افراد علی حسن ،علی نواز ،علی رضا ،علی حیدر و دیگر نے ہمارا جینا دوبھر کررکھا ہے میری کم عمر بچیوں کا رشتہ طلب کیا انکار پر جان کے دشمن بن گئے ہیں اب جوابدار کہتے ہیں ملکیت دو یاپھربچیوں کا رشتہ دو جو سراسر ظلم و زیادتی ہے میرا شوہر بیمار ہے گھر پر ہی زیر علاج ہے ہم غریب لوگ ان طاقت ور لوگوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے واقعہ کے خلاف متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس بااثر افرادکے سامنے بے بس دیکھائی دے رہی ہے خاتون نے بتایا کہ جوابدار ہمیں مسلسل حراساں اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں خاتون نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنے سمیت ملوث جوابداروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

#