
مئی کیس،فواد چوہدری، اعظم سواتی، مسرت جمشید، حافظ فرحت عباس ودیگر کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع
آئندہ تاریخ پر تمام درخواست ضمانتوں پر ہر صورت فیصلہ کر دوں گا‘جج خالد ارشد
بدھ 24 جولائی 2024 17:17

(جاری ہے)
جج خالد ارشد نے ریمارکس دیے کہ آئندہ تاریخ پر تمام درخواست ضمانتوں پر ہر صورت فیصلہ کر دوں گا۔
کل پولیس نے مجھے یو ایس بی دی ہے، وہ تمام ویڈیوز میں نے دیکھی ہیں، تمام ملزمان نے لیڈروں کی طرح تقریریں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن ملزمان نے عبوری ضمانتوں میں بیان نہیں جمع کروایا میں ان کی ضمانتیں خارج کرتا ہوں۔اس موقع پر عمر ایوب کے وکیل ایوب مسعود چشتی نے جج ارشد جاوید پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔وکیل نے کہا کہ جج بن کر کیس سنیں گے تو ہم دلائل دیں گے ورنہ ہمارا کیس ٹرانسفر کر دیں، ہم اس عدالت کی عزت کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمارے ساتھ زیادتی کریں۔جج خالد ارشد نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانتوں پر اللہ کے فضل سے فیصلہ ہوگا، جج نے ملزمان سے مکالمہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپ چیزوں کا استحصال کررہے ہیں، ملزمان کے وکلا بحث کریں ورنہ میرٹ پر فیصلہ کروں گا۔اس پر وکلا کا کہنا تھا کہ ہمیں دلائل دینے کی مہلت دی جائے، جج نے ریمارکس دیے کہ ڈیرھ سال سے یہی چل رہا ہے، کتنی بار دلائل کا موقع دے چکا ہوں، سب ملزمان کے وکلا دلائل مکمل کریں۔بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری، اعظم سواتی، مسرت جمشید، حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں بھی 2 اگست تک توسیع کردی۔مزید اہم خبریں
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم، محسن نقوی ،وفاقی کابینہ مدنی مسجد کی بے حرمتی ،قرآن پاک کو شہید کرنے کے ذمہ دار ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.