Live Updates

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 12 اگست 2024 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہا ر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں جھنگ 81،بہاولپور(سٹی 86، ایئر پورٹ60)، ملتان(سٹی) 23، نور پور تھل 18، جہلم 08،لیہ 07، لاہور (سٹی 07، ایئر پورٹ 01)،منگلا 05، قصور 04، ڈیرہ غازی خان03 ،اٹک، بہاولنگر 02،خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 07، چراٹ، تخت بائی 02،پشاور (ایئر پورٹ) ، چا خان ایئر پورٹ 01،بلوچستان میں بار کھان،قلات 06،سندھ میں کراچی (ایم او ایس) 03 ،ٹھٹھہ 02 اور مٹھی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 47، دالبندین 45، سبی اور چلاس میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات