وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی اور رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کی ملاقات

منگل 10 ستمبر 2024 23:05

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی اور رکن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی اور رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے یہاں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اپنےمتعلقہ حلقوں کے امور پر بھی بات چیت کی ۔