
شرجیل انعام میمن کی این اے 171 رحیم یار خان پر پیپلز پارٹی امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیابی پر مبار ک باد
طاہر رشید کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظرئے اور بیانئے کی تائید کی ہے،سینئر صوبائی وزیر
جمعہ 13 ستمبر 2024 20:42

(جاری ہے)
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سب مل کر کردار ادا کریں، این اے 171 پر پیپلز پارٹی کی تاریخی جیت پاکستان میں ایک نئی اور مثبت سیاست کی ابتدا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 171 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کی جیت پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن، قیادت اور عوام نواز پالیسیوں کی واضح توثیق ہے، رحیم یار خان کے عوام نے ایک بار پھر تیر پر اعتماد کیا ہے جو امید، ترقی اور جمہوریت سے وابستگی کی علامت ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے عام آدمی کے حقوق کی پاسداری اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرتی رہی ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی متحرک قیادت میں ہم مل کر پاکستان کو مزید خوشحال اور انصاف پسند قوم بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی، ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.