مخدوم طاہر رشید کی جیت سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں اور مضبوط ہو گی، میاں محمد ایوب

جمعہ 13 ستمبر 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کی کامیابی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ این اے 171کے عوام نے منفی سیاست کرنے والی تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ نہ دیکر تحریک انصاف کی سیاست کو دفن کردیا ہے اور پیپلز پارٹی جیسی ایک روشن خیال اور ترقی پسند جماعت کو ووٹ دیکر بتایا ہے کہ آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخدوم طاہر رشید کی جیت سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں اور مضبوط ہو گی،جنوبی پنجاب کے عوام نے ہمیشہ بی بی شہید کا ساتھ دیا ہے۔