Live Updates

مہنگائی میں 38 فیصد سے 9.6 فیصد کی تاریخی کمی کسی معجزے سے کم نہیں‘ مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طوفانوں کا رخ موڑ رہے ہیں ‘ سینئر صوبائی وزیر کا بیان

اتوار 15 ستمبر 2024 14:15

مہنگائی میں 38 فیصد سے 9.6 فیصد کی تاریخی کمی کسی معجزے سے کم نہیں‘ مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2024ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میںکئی سالوں بعد معاشی استحکام لانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ کیا وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت آتے ہی معاشی اشاریے درست سمت میں جانا شروع ہو جاتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتے ہی مہنگائی میں تاریخی کمی آنا شروع ہوجاتی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت آتے ہی عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جاتا ہے ،مہنگائی میں 38 فیصد سے 9.6 فیصد کی تاریخی کمی کسی معجزے سے کم نہیں ،شرح سود 22فیصد سے ساڑھے 17 فیصد پر واپس آنا درست معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پانچ سال نالائق ، نااہل اور سازشی مافیا نے معیشت سے کھلواڑ کیا ، معیشت تباہ کی اور ملک کو مہنگا ترین کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے اللہ کی مدد سے ملکی مفاد میں فیصلہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا ،پاکستان مسلم لیگ (ن )جب جب حکومت میں آتی ہے، اللہ تعالی رحمت فرماتا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی طوفانوں کا رخ موڑ رہے ہیں ،معیشت، خارجہ امور، عوام کے ریلیف سمیت ہر محاذ پر کامیابیاں ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت ہی ملک اور عوام کو ترقی سے نوازتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز شریف کا ہر فیصلہ مہنگائی میں کمی کیلئے ہے ،وزیراعلی پنجاب کا ہر فیصلہ عوامی ریلیف کے لئے ہے ، مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود میں 4 فی صد مزید کمی وزیر اعظم شہباز شریف کی محنت، دیانت اور درست معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے مہنگائی کو پہلے سال میں سنگل ڈیجٹ میں لانے کا وعدہ 6 ماہ میں ہی پورا کر دیا ،سٹاک ایکسچینج 80 ہزار کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت کے چھ ماہ میں اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 فی صد کمی آنا بڑی معاشی کامیابی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات