نوابزادہ نصراللہ خان کی 21 ویں برسی 27ستمبر کو منائی جائے گی

بدھ 25 ستمبر 2024 19:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2024ء) نوابزادہ نصراللہ خان کی 21 ویں برسی 27ستمبر کو منائی جائے گی۔ سید قسور گردیزی کےصاحبزادے اور ماہر زراعت سید زاہد حسین گردیزی نے کہا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ خان نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ،جمہوریت کی سر بلندی کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ماہر قانون اور پیپلز پارٹی کے رہنماحبیب اللہ شاکر نے کہاکہ نوابزادہ نصراللہ اتحاد بنانے کے ماہر سمجھے جاتے تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں 18اتحاد بنائے اور جمہوریت کی بقاءکے لیے سرگرم رہے۔ واضح رہے کہ نوابزادہ نصراللہ خان 1918ءمیں خان گڑھ میں پیداہوئے تھے۔ انہوں نے 1933ءمیں عملی سیاست کاآغازمجلس احرار سے کیا، قیام پاکستان کے بعد وہ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے، 1950ءمیں وہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورپھرانہوں نے حسین شہید سہروردی کے ساتھ مل کر عوامی لیگ کی بنیادرکھی۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستان جمہوری پارٹی کے نام سے اپنی الگ سیاسی جماعت بنائی۔ 27ستمبر2003ءکو وہ اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔