پاکستان کی تاریخ میں شریمپ (جھینگی) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ

وزیر اعلی کا شریمپ فارمنگ کے لئے مراعات کا اعلان،ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر

جمعرات 26 ستمبر 2024 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2024ء) پاکستان کی تاریخ میں شریمپ(جھینگی) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شریمپ فارمنگ کے لئے مراعات کا اعلان کیاہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف شریف نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

وزیر اعلی مریم نوازشریف نے شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ کیا، تالاب میں شریمپ کا جائزہ لیا اور فیڈ بھی ڈالی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے شریمپ فارمنگ پراجیکٹ کا فضائی دورہ بھی کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پائلٹ پراجیکٹ فار ایڈیپٹو ریسرچ آن شریمپ فارمنگ کا افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے، ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شریمپ فارمنگ سے 40 فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ویران اور بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنائیں گی-شریمپ فارمنگ کیلئے فارمرز اور انویسٹرز کو کم از کم لیز پر زمین اور مراعات دینگے۔شریمپ فارمنگ کے لئے سیڈ،فیڈ اور درکار آلات بھی فراہم کرینگے۔

وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور انکی ٹیم شریمپ فارمنگ پراجیکٹ پر مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کو شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ میں نوجوانوں کی انٹرن شپ اور جاب مارکیٹ میں مواقع فراہم کئے جائینگے۔

محکمہ فشرئز پنجاب کے زیر اہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کی دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی۔ جھلاریں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہو جائے گی۔ پہلی مرتبہ پچاس فیصد لوکل اور پچاس فیصد فارن فیڈ پر شریمپ فارمنگ کی جارہی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔

شریمپ فارمنگ سے دس ہزار سے بیس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر نگرانی پنجاب میں شریمپ ایکوا کلچر ایریا 2000 ایکڑ تک بڑھانے کے ہدف پر کام شروع۔پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر کو 4750 ایکڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔شریمپ فارمنگ کے فروغ سے پانچ سال میں 50 ملین ڈالر اور دس سال میں 150 ملین ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر پراجیکٹ کے تحت 600 فارمرز کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی۔ پراجیکٹ میں پنجاب کے پہلے ایکوا کلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینثر کا قیام شامل ہے۔شریمپ فارمنگ کیلئے کاشت کاری کے لیے غیر موزوں اور بنجر زمین استعمال میں لائی جائے گی۔فارمرز کی سہولت کے شریمپ فارمنگ کے لئے درکار میشنری اور آلات رینٹ پر فراہمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

سینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ، کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔