خیبرپختونخواہ میں گورنرراج کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا
تحریک انصاف کا والی وارث جے شنکر اور مودی ہے، طالبان کے جتھے ان کے ساتھ آرہے ہیں، لاشیں گرنے میں پی ٹی آئی کو فائدہ نظر آرہا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 اکتوبر 2024 18:39
(جاری ہے)
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی 10سال بعد وہی سازش کررہی ہے جو 2014 میں چینی صدر شی جن پنگ کی آمد کے موقع پر کی تھی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ فتنہ الخوارج کے مسلح جتھے پی ٹی آئی کے ساتھ آرہے ہیں اور اس کے لیے افغانستان سے امداد لی گئی ہے، افغان باشندے بھی اس جتھے کا حصہ ہیں، اور یہ مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان سے کہا گیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بعد احتجاج کرلیں لیکن ان کا مقصد اس کانفرنس کو سبوتاڑ کرنا ہے تاہم پنجاب اور اسلام آباد پولیس صبر کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں دعوت دی گئی ہے، بھارتی وزیرخارجہ کو پی ٹی آئی والوں نے کس بنیاد پر دعوت دی، دیگر لوگوں کو دعوت کیوں نہیں دی گئی، صرف جے شنکر کو کیوں بلایا گیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ پہلے کبھی کسی نے اپنی پاکستانیت کو مشکوک نہیں کیا، یہ واحد جماعت ہے جو اپنی پاکستانیت کو مشکوک کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر مسلح حملہ کررہا ہے جس کے لیے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مؤثر کردار اور مقام کیلئے پاکستان نے اہم کاوشیں کیں، جب کہ اسلام آباد پر اس حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ دوسرے صوبے پر حملہ کر رہا ہے، ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم ہے، جسے افغانستان سے یہاں منتقل کیا گیا ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہمارے ایک کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوئے، ٹی ٹی پی کے سارے دہشت گرد مارے گئے، پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کی زبان سے ان شہداء سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسچینج ریٹ بہتر ہوا، پیٹرول سستا ہوا، بجلی کو سستا کرنے کے قریب ہیں، ان کو پتہ ہے کہ مہنگائی کم ہو گئی تو ان کا والی وارث کوئی نہیں رہے گا، یہ سب کچھ آپ کے سامنے ہو رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دو شناخت ہیں، ایک طالبان اور دوسری بھارت، ایک بیان بتا دیں ان کا فلسطین سے متعلق ہو، وزیرِ اعظم نے یو این میں فلسطین سے متعلق آواز اٹھائی، اس پر بہت پزیرائی ملی، یہ جو مرضی کر لیں ہم انہیں اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے، ہم اسے ملک دشمنوں کا حملہ تصور کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح، احسن اقبال نے ٹرمپ کیخلاف کیے گئے ٹوئٹس ڈیلیٹ کر دیے
-
یو این امریکہ تعاون بین الاقوامی تعلقات کی اساس، گوتیرش
-
الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع ایک اورمہلت دیدی، مزید سماعت 21 نومبرتک ملتوی
-
میرا نہیں خیال کہ امریکی الیکشن کے بعد عمران خان سے متعلق پاکستان پرکوئی دباؤ آسکتا ہے
-
ٹرمپ کی انتخابی فتح پر پاکستان میں سیاسی اور عوامی ردعمل
-
وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں بڑی پیشرفت، پاکستان کی پہلی سائیڈر شہد کی کھیپ ملائیشیا روانہ
-
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
-
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
-
افغانستان: طالبان کی پابندی کے باوجود پوست کی کاشت میں اضافہ
-
جہانگیرترین کا کسانوں سے گنا 400 روپے فی من خریدنے کا اعلان
-
حالیہ اسرائیل حزب اللہ جنگ میں اب تک 3000 سے زیادہ شہری ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.