
2023 گزشتہ تین دہائیوں میں خشک ترین سال تھا، ڈبلیو ایم او
یو این
منگل 8 اکتوبر 2024
00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2024ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ 2023 گزشتہ تین دہائیوں کا خشک ترین سال تھا جب دریاؤں میں پانی کی مقدار میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دنیا
میں تین ارب 60 کروڑ لوگوں کو ہر سال کم از کم ایک مہینے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا رہتا ہے اور 2050 تک یہ تعداد پانچ ارب سے بھی بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔
دنیا
بھر میں آبی ذرائع کی صورتحال پر ادارے کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ پانچ سال کے دوران دریاؤں میں پانی کی مقدار معمول سے کم رہی اور آبی ذخائر میں بھی بہت کم پانی پہنچا۔(جاری ہے)
تباہ کن سیلاب اور خشک سالی
گزشتہ سال آبی حوادث نے براعظم افریقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا جہاں لیبیا میں سیلاب کے باعث دو ڈیم ٹوٹ جانے سے 11 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے اور ملک کی 22 فیصد آبادی متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ شاخ افریقہ، جمہوریہ کانگو، روانڈا اور موزمبیق میں بھی سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
امریکہ
کے جنوبی حصے، وسطی امریکہ، ارجنٹائن، یوروگوئے، پیرو اور برازیل کو بڑے پیمانے پر خشک سالی کا سامنا رہا۔ برازیل میں دریائے ایمازون جبکہ بولیویا اور پیرو کی سرحد پر جھیل ٹیٹیکاکا میں پانی کی مقدار اب تک کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ماحول، زندگی اور معیشت کا نقصان
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ میں گلیشیئروں کے حجم میں گزشتہ پانچ دہائیوں کے مقابلے میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور دنیا کے ہر خطے میں یہی صورتحال دیکھنے کو ملی۔
برف پگھلنے کے نتیجے میں 600 گیگا ٹن سے زیادہ پانی پیدا ہوا جس کی بڑی مقدار سمندر اور کچھ دریاؤں کا حصہ بن گئی۔2023 معلوم تاریخ کا گرم ترین سال بھی تھا۔ اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور بہت سے علاقوں میں طویل خشک سالی دیکھی گئی۔
'ڈبلیو ایم او' کی سیکرٹری جنرل سیلیسٹ ساؤلو نے کہا ہے کہ یہ صورتحال موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات کا پتا دیتی ہے۔
ماحولیاتی نظام، زندگیاں اور معیشتیں شدید بارشوں، سیلاب اور خشک سالی کے ادوار کی صورت میں اس سے بری طرح نقصان اٹھا رہی ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات
رپورٹ کے مطابق، 2023 کے وسط میں لا نینا سے ال نینو کی جانب منتقلی کی صورت میں فطری موسمیاتی تبدیلیوں کے علاوہ انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں آنے والی موسمیاتی تبدیلی بھی آبی صورتحال میں شدید نوعیت کی تبدیلیوں کا بڑا سبب ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ، بڑھتے درجہ حرارت کے باعث 'آبی چکر' کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ یہ غیرمتوقع اور تیزرفتار بھی ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا کے مختلف حصوں میں یا تو پانی کی قلت ہو جاتی ہے یا تواتر سے سیلاب آنے لگتے ہیں۔
نگرانی اور معلومات کا تبادلہ
سیلیسٹ ساؤلو کا کہنا ہے کہ دنیا میں تازہ پانی کے ذخائر کی حقیقی صورتحال کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔
جس مسئلے کا اندازہ نہیں لگیا جا سکتا اس پر قابو بھی نہیں پایا جا سکتا۔ اس رپورٹ کا مقصد آبی ذخائر کی نگرانی، ان کے بارے میں معلومات کے تبادلے، سرحد پار تعاون اور اندازوں کو بہتر بنانا ہے اور اس کی فوری ضرورت بھی ہے۔'ڈبلیو ایم او' نے کہا ہےکہ یہ رپورٹ مشاہداتی معلومات تک رسائی اور ان کی دستیابی میں بہتری لانے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔
خاص طور پر جنوبی دنیا میں پانی کی صورتحال کو درست طور سے جانچنا اور اس حوالے سے بہتر معلومات کا تبادلہ بہت ضروری ہے۔ادارےکا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ پانی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے لیے اقوام متحدہ کے بروقت عالمگیر انتباہ سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا مقصد آبی ذخائر کے بارے میں معلومات کا معیار اور آبی حوادث کی نگرانی اور ان کی پیش گوئی کو بہتر بنانا ہے تاکہ 2027 تک تمام لوگوں کو ایسی آفات سے بروقت آگاہی کی سہولت میسر آ سکے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
-
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.