سعودی عرب کی 2.2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں

معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے، سرکایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا پاک سعودی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:56

سعودی عرب کی 2.2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2023ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 2.2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے،سرکایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ملکوں میں مستقبل میں اقتصادی روابط اور تعاون مزید بڑھے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سعودی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے، شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی ، سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے نئی پیشرفت ہے، زراعت، آئی ٹی ، صنعت،تعلیم، سائبرسکیورٹی، تعمیرات، معدنیات ودیگر اہم شعبوں میں مشترکہ تعاون کرنے کا عزم اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی 2.2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں اقتصادی روابط اور تعاون مزید بڑھے گا۔سرکایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ ارینجمنٹ ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون کیلئے سعودی عرب، یواے ای اور چین کے مشکور ہیں، پرعزم ہیں کہ آئی ایم ایف کا یہ آخر ی پروگرام ہوگا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت اقتصادی اشاریے بہتر ہورہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریڈٹیپ کو ریڈکارپٹ سے بدل دیں گے، سعودی عرب انفراسٹرکچر، کان کنی میں سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی وزیرسرمایہ کاری نے کہا کہ پاکستان میں طیارے کا دروازہ کھلنے پر محبت محسوس کی۔ سعودی عرب اور پاکستان دوست نہیں خاندان ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ وہ معاملات کو خود دیکھیں گے۔