
پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج ملکی مفاد میں نہیں
احتجاج کی کال پر یہ پارٹی اینٹی اسٹیٹ ہی کہلائے گی، مصطفیٰ کمال
اتوار 13 اکتوبر 2024 13:20

(جاری ہے)
ماننا پڑے گا ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے، ڈالر ایک جگہ رک گیا ہے، ہم مہنگائی میں سنگل ڈیجٹ پر آگئے ہیں، آج کے دور میں یہ روشنی کی کرن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوچکا ہے، گزشتہ دنوں دوست ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے وفد آنا شروع ہوگئے ہیں، استحکام کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس ماہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے، مختلف ممالک کے وفود پاکستان آئیں گے، ملک دنیا کی نظروں میں ہوگا، دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کو دیکھ رہے ہوں گے، بیرون ملک اور لوکل کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بڑھے گا۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان ملکی مفاد میں نہیں، ریڈزون کو سکیورٹی زون قرار دے کر سکیورٹی نے حصار میں لے لیا ہے، احتجاج سیاست اور جمہوریت کا حصہ ہے، ہماری سیاست اور پارٹی ملک کی سالمیت سے اوپر نہیں، ملک ہے تو ہماری سیاست اور جمہوریت ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ملک اور ادارے ہیں تو ہم چین سے سانس لے رہے ہیں، جس ملک سے ریاستی اداروں اور فوج کو ختم کر دیا جائے تو وہ ملک لیبیا اور عراق بن جاتا ہے، جب سے حکومت گئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ریاستی ادارے کو ڈائریکٹ ہٹ کیا ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر یہ پارٹی اینٹی اسٹیٹ ہی کہلائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی طور پر ایک جنگ مسلط کر دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے جمہوریت کا نام دے کر احتجاجی مہم کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، ریاست اور اداروں کو کھوکھلا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں، آپ اسرائیل کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کے اخباروں میں کسی لیڈر کی تعریف میں آرٹیکل لکھے گئے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے پاکستان ہی آخری امید ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
-
لاہورہائیکورٹ نے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست مسترد
-
رحیم یارخان،گھریلوجھگڑوں،مالی پریشانیوں اوربیروزگاری سے تنگ آکر 4 خواتین سمیت 5افراد کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل
-
مولانا فضل الرحمن کی صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کااظہار
-
مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3فیصد اضافہ
-
مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق شجاع آباد بائی پاس پہنچ گئے،سیلابی صورتحال کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کوہ پیما ٹیم کو بری لا چوٹی سر کرنے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.