عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر چیئرمین بلاول بھٹو سمیت پوری قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمیل ضیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2024 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2024ء) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، ادی محترمہ فریال تالپور صاحبہ، سندھ کی تنظیم، کراچی ڈویژن اور خاص طور پر ضلع ویسٹ کے تمام جیالوں، سٹی ایریا کے ذمہ داروں، وارڈ کے ذمہ داروں اور خصوصاً ویسٹ کی یوتھ کو اور جو سینئر کارکن ہمارے ناراض ہو کر گھر میں بیٹھے ہوئے تھے ا ن کو بھی جلسے میں شریق ہونے پر مشکور ہیں اور حیدر آباد کی تاریخ کے کامیاب ترین جلسے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا،حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ پی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ سے جیالوں، کارکنوں اور عوا م الناس کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی، اپنے ڈسٹرکٹ سے جلسے میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے جلسے کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی نمائندگی کی ، ضلع ویسٹ سے بہت بڑے قافلے کی جلسے میں شرکت ضلع عہدیداران اور ذمہ داران کی محنت اور جدوجہد کا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھرپور انداز میں عوامی خدمت کررہی ہے ، سانحہ کارساز کے شہداء نے اپنے لہو سے دیپ جلا کر ملک میں جمہوریت کے راستوں کو روشن کیا، پاکستان بھر سے جیالوں کے سمندر نے شہداء کارساز کی برسی پر حیدرآباد میں منعقدہ جلسے میں شرکت اور یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے شہداء کو بھولے نہیں ہیں ان کی یاد ، غم اور مقصد ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہے جس کو مکمل کرنے کے لیئے جیالے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حیدرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا سندھ کی عوام نے جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کر کہ یہ ثابت کیا کہ سندھ کل بھی بھٹو کا تھا اور سندھ آج بھی بھٹو کاہے، پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پورے سندھ کی عوام چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں نے ملک میں جمہوریت ، خوشحالی، عوام اور عدل وانصاف کے نظام کے لیئے قربانی دی اب یہ ہم سب کے لیئے ضروری ہے کہ ہم ان شہداء کے عظیم مقصد کو لیکر آگے بڑھیں اور ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیئے اپنا کردا ر ادا کریں ، آئین وقانون کی بالادستی کے لیئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ملک میں عدل وانصاف کا بول بالاہو لوگوں کامعیار زندگی بلند ہو اور عوا م خوشحال ہوں۔