سندھ کی عوام ہیپا ٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہو چکی ہے،ڈاکٹر قادر مگسی

منگل 19 نومبر 2024 22:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2024ء) سندھ کی عوام کو سوچی سمجھیں سازش کے تحت منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے، سندھ کی عوام ہیپا ٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہو چکی ہے، سندھو دریا پر کینال بناکر سندھ کی عوام کو بیروزگار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ٹنڈوالہ یار میں ایس ٹی پی کے سابقہ چیئرمین شہید الطاف جسکانی کی چوتھی برسی کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین جسکانی کو چھوٹی سی عمر میں جیل کی سختیاں برداشت کرنی پڑیں الطاف حسین جسکانی ایک غریب عورت کا بیٹا تھا انکی والدہ ماجادہ نے سندھ کی ثقافت کی حفاظت کرنے کی وجہ سے شہید الطاف حسین جسکانی کو دلیر بیٹے کا لقب دیا چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو صدر بناکر سندھو دریا پر 6 کینال نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر کینال نکالے گئے تو سکھر سے آگے پانی نہیں پہنچ سکتا لاکھوں ایکڑ زمین غیر آباد ہوجائیگی ، نواب شاہ میں آصف علی زرداری کا محل بنا ہوا ہے 20 نومبر کو ہم اسکے قریب سکرنڈ میں دھرنا دیں گے، 24 نومبر کو ہم کراچی میں دھرنا دینے جارہے ہیں اگر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پورے سندھ میں دھرنا دیں گے اس موقع پر نامنظور نامنظور سندھو دریا پر کینال نامنظور کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے اور علاقہ ان نعروں سے گونج گیا۔

#