
برآمدات بڑھائے بغیر پاکستان کے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے ، بر آمد کنندگان کے مسائل حل کرینگے ‘ وفاقی وزیر خزانہ
۳وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وزیرتجارت جام کمال، وزیر دفاع خواجہ آصف سے پی سی ایم ای اے کے وفد کی اہم ملاقات پی سی ایم ای اے کے وفد نے طورخم بارڈر کے مسائل ،اسٹیٹ بینک کے سرکلر ایف ای 2/2023پر تحفظات سے آگاہ کیا
اتوار 22 دسمبر 2024 18:15
(جاری ہے)
پی سی ایم ای اے کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک اور چیئرمین میاں عتیق الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر تجارت جام کمال خان کو آگاہ کیا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کا پاکستان کے لئے قیمتی زر مبادلہ لانے میں کلیدی کردار رہا ہے تاہم گزشتہ کئی سالوں سے اس صنعت کو نظر انداز کرنے اور درپیش مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے اس کی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں۔
رہنمائوںنے وفاقی وزرا ء کو افغانستان سے آنے والے جزوی تیار خام مال کے لئے طورخم بارڈر پررکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے درپیش اس صورتحال کی وجہ سے مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان غیر ملکی آرڈرز تیار کر کے انہیں معاہدے کے مطابق برآمد نہیں کر پا رہے جس سے نہ صرف ہماری ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس سے برآمدات میں بھی مزید کمی کا رجحان ہے ۔ پی سی ایم ای اے کے وفد نے وفاقی وزرا ء کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر ایف ای 2/2023 کی وجہ سے برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات پر بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر تکنیکی مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے برآمدی رقوم کے حصول میں مقررہ مدت سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے جس پر 3سے 9فیصد کا غیر معمولی جرمانہ غیر منطقی ہے ۔اس سرکلر کے ذریعے 30روز پر3فیصد،31سی60روز کی تاخیر پر 6فیصد جبکہ اس سے اوپر 9فیصد کا جرمانہ رکھا گیا ہے ،مطالبہ ہے اس سرکلر کو فی الفور واپس لیا جائے کیونکہ بھاری جرمانوں سے برآمد کنندگان پر غیر ضروری مالی بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ایسی تمام صنعتیں جو پاکستان کے لئے برآمدات کی صورت میں قیمتی زر مبادلہ لانے کا ذریعہ ہیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی کہ پی سی ایم ای اے کے وفد کی جانب سے طورخم بارڈر سمیت دیگر جن مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا گیا ہے انہیں جلد سے جلد حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ برآمدات متاثر نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم نے برآمد کنندگان کے مسائل کو حل اور انہیں سہولیات فراہم کرنی ہیں تاکہ ہماری برآمدات کا حجم بڑھ سکے ۔حکومت برملا تسلیم کرتی ہے کہ برآمدات بڑھائے بغیر پاکستان کے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا کہ پی سی ایم ای اے کا وفد پہلے بھی ملاقات کر چکا ہے اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے ، ان شااللہ ہم صنعتوں کے نمائندوں سے رابطے جاری رکھیں گے تاکہ مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
زبان میں تاثیر بولنے سے نہیں عمل سے آتی ہے، علامہ الیاس قادری
-
نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع
-
قتل کیس میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار
-
گوجرانوالہ،2 بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
-
پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
-
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی جنیوا میں 78 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کریں گے
-
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی جہنم بنادی، کئی علاقوں میں دورانیہ 15 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا
-
سندھ کے بجٹ کی تیاریاں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ متوقع
-
رائو انوار بریت کیس، درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل کیلئے مہلت کی استدعا
-
گورنر ہائوس پشاور میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد،فیصل کریم کنڈی نے لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات دیے
-
اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.