نواز شریف کے پوتے زید حسین کی بارات (کل) ،ولیمہ کی تقریب 29دسمبر کو ہوگی

جمعرات 26 دسمبر 2024 17:37

نواز شریف کے پوتے زید حسین کی بارات (کل) ،ولیمہ کی تقریب 29دسمبر کو ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2024ء)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کے پوتے اورحسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی بارات کل ( جمعہ) ماڈل ٹائون جائے گی جبکہ ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو ہوگی۔نواز شریف کے پوتے کی شادی ان کے دیرینہ دوست کے ہاں ہو رہی ہیں۔ جاتی امراء میں شادی کی تقریب کے باعث سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ،وزیر اعظم شہبازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد بارات کے ہمراہ جائیں گے۔ علاوہ ازیں ولیمے کی تقریب 29دسمبر کو جاتی امراء میں ہو گی جس میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہوںگے ۔ ولیمے کی تقریب میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے جس میں امریکہ ،برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہوں گے۔